راجستھان: خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
راجستھان: خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل
راجستھان: خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

 

 

آواز دی وائس، جے پور

 ریاست راجستھان کے دوسہ ضلع میں اتوار کو مجرموں نے دل دہلا دینے والی واردات کو انجام دیا۔

ذرائع  کے مطابق اتوار کو دوسہ کے ایک گاؤں میں ایک 35 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری اور قتل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے اس معاملے میں کل ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دوسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کمار گپتا نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اتوار کی صبح جے پور سے دوسہ جانے والی بس میں سوار ہوئی تھی۔

اس دوران وہ بس سے اتر کر اپنے والدین کے گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے اسے اپنی کار میں لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ اس کے بعد وہ اسے ایک دور دراز علاقے میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی۔

اس کے بعد خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔ اس کی لاش پیر کی صبح کنویں سے برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرم میں استعمال ہونے والی کار کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔