یوپی : اسپتال کے باہر بچے کی پیدائش، نرس برطرف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
یوپی : اسپتال کے باہر  بچے کی پیدائش، نرس برطرف
یوپی : اسپتال کے باہر بچے کی پیدائش، نرس برطرف

 

 

پیلی بھیت: ضلع انتظامیہ نے ایک نرس کی سروس ختم کر دی ہے اور ایک ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے- یہ کارروائی ایک خاتون کے سرکاری اسپتال کے باہر بچے کو جنم دینے کے معاملے میں کی گئی ہے-

بدھ کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے ضلع کے خواتین اسپتال کے باہر بچے کو جنم دینے والی خاتون کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "بی جے پی کے دور حکومت میں ضلع کے خواتین اسپتال کے باہر کھلے آسمان کے نیچے ڈلیوری کرنے پر مجبور - ہم امرت مہوتسو کیسے منا سکتے ہیں؟

پیلی بھیت کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) آلوک شرما نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ایک ایڈہاک اسٹاف نرس روبی کو ڈیوٹی میں غفلت کا مرتکب پایا گیا۔ اس کے بعد، اس کی سروس ختم کر دی گئی- ضلع مجسٹریٹ پلکیت کھرے نے اس معاملے پر اسپتال کی چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انیتا چورسیا کے سروس ریکارڈ میں "منفی اندراج" کا حکم دیا ہے۔