کیرالہ: منفی رپورٹ کے بغیر دوکان میں داخلہ ممنوع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-08-2021
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

آواز دی وائس، چنئ

ریاست کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے بدھ کو اسمبلی میں کہاکہ جن علاقوں میں ایک ہزار لوگوں میں سے دس سے زیادہ لوگ کورونا پازیٹیو ملیں گے ان علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا۔

محترمہ جارج نے کورونا وائرس کے موجودہ پروٹوکول میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون 1000کی آبادی والے علاقہ میں انفیکشن کے معاملات کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔

لاک ڈاون کی نئی حکمت عملی پازیٹیویٹی شرح (ٹی پی آر) نظام کو ترمیم کرکے آبادی گروپوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تیسرے لاک ڈاون والے علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں دکانیں ہفتہ میں چھ دن صبح سات بجے سے بارہ بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔
وزیر صحت نے گراہکوں سے خریداری کرتے وقت مقررہ دوری یقینی بنانے کی گزار ش کی۔

انہوں نے کہاکہ دکانوں پر آنے والے لوگوں کو کورونا وائرس کا کم از کم ایک ٹیکہ لگا ہونا چاہئے یا 72گھنٹے پہلے جاری کی گئی کورونا کی منفی رپورٹ ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ 15اگست کو یوم آزادی اور 22 اگست کو اونم کا تہوار ہونے کی وجہ سے سنیچر اور اتوارکوبند نہیں رہے گا۔

پوجا کے مقامات پر چالیس لوگوں سے زیادہ لوگوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی تقریب اور آخری رسومات کے موقع پر زیادہ سے زیادہ 20لوگ جمع ہوسکتے ہیں۔