اے ایم یو: 'وِپرو' میں دس طلبہ ملازمت کے لئے منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

 

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ٹیک کے دس طلبہ کو انفارمیشن ٹکنالوجی کی معروف کمپنی وِپرو لمیٹیڈ نے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔

منتخب طلبہ کے نام ہیں:

سُزین امتیاز (کمپیوٹر سائنس)،

فلک ناز (کمپیوٹر سائنس)،

آدتیہ مشرا (الیکٹریکل)،

اشرف محمود (الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن)،

آدتیہ گوڑ (الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن)،

احمرعبداللہ (الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن)،

عارفہ نفیس (کمپیوٹر سائنس)،

محمد شیزان (کمپیوٹر سائنس)،

معاذ رضا (مکینیکل) اور

ادیتی جیسوال (الیکٹریکل انجینئرنگ)۔

ٹریننگ و پلیسمنٹ افسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ آن لائن اپٹیٹیوڈ ٹسٹ اور ٹکنیکل انٹرویو کے بعد طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا۔

کیمپس پلیسمنٹ مہم کا انعقادٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) اور ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ سیل کے اشتراک سے ہوا۔

مستقبل میں بھی کیمپس پلیسمنٹ مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔