کوئمبٹور (تمل ناڈو): وِنگ کمانڈر نماش سیال کا جسد خاکی اتوار کے روز کوئمبتور لایا گیا۔ وِنگ کمانڈر سیال کی موت دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران طیارہ حادثے میں ہوئی تھی۔
کوئمبتور ضلع کے کلکٹر پون کمار جی گریاپّانور نے پڑوسی علاقے سُلور میں واقع فضائیہ اسٹیشن پر سیال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سیال کا تعلق ہماچل پردیش سے تھا۔ جمعہ (21 نومبر) کو دبئی ایئر شو کے فضائی مظاہرے کے دوران ملکی ساختہ ہلکے ملٹی رول لڑاکا طیارے (LCA) 'تیجس' کے حادثے کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، "وِنگ کمانڈر نماش سیال کے جسد خاکی پر آج صبح سُلور فضائیہ اسٹیشن میں کوئمبتور کے ڈسٹرکٹ کلکٹر پون کمار جی گریاپّانور نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔" سُلور فضائیہ اسٹیشن کوئمبتور کے قریب بھارتی فضائیہ کا ایئر بیس ہے، جس کا انتظام جنوبی فضائی کمان کرتی ہے۔