سرکاری ٹھیکوں میں 50 فیصد ریزرویشن دیں گے:بہار میں راہل کا اعلان

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2025
سرکاری ٹھیکوں میں 50 فیصد ریزرویشن دیں گے:بہار میں راہل کا اعلان
سرکاری ٹھیکوں میں 50 فیصد ریزرویشن دیں گے:بہار میں راہل کا اعلان

 



پٹنہ: بہارانتخابات کے لیے مہاگٹھ بندھن نے انتہائی پچھڑا سماج کے لیے منشور جاری کیا ہے۔ اس میں ریزرویشن اور ذات کی مردم شماری پر فوکس کیا گیا ہے۔ لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن اور کانگریس کے رکنِ پارلیمان راہل گاندھی نے پٹنہ میں کہا کہ وہ ریزرویشن کی 50 فیصدی دیوار توڑ دیں گے۔

انہوں نے سرکاری ٹھیکوں میں 50 فیصدی ریزرویشن دینے کی بات کہی ہے۔ بہار میں کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے کہا، ’’ووٹرس ادھیکار یاترا بہت کامیاب رہی۔ ہم نے لوگوں کو بتایا کہ کیسے آئین خطرے میں ہے اور لوگوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آیا تو وہ ریزرویشن کی 50 فیصدی حد ختم کر دے گا۔

انڈیا اتحاد اتی پچھڑا طبقات کے لیے نجی اداروں اور 25 کروڑ روپے سے زائد کے سرکاری ٹھیکوں (ٹینڈروں) میں ریزرویشن کو یقینی بنائے گا۔‘‘ بہار میں ایس سی/ایس ٹی سماج کی طرح ای بی سی سماج کے لیے بھی ’’اتی پچھڑا اتیاچار نوارن ادھینیم‘‘ بنایا جائے گا۔ اتی پچھڑا طبقات کے لیے پنچایت اور نگر نکای میں موجودہ 20 فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 30 فیصد کیا جائے گا۔

آبادی کے تناسب میں ریزرویشن کی 50 فیصدی حد کو بڑھانے کے لیے، ودھان منڈل میں پاس شدہ قانون کو آئین کی نویں شیڈول میں شامل کرنے کے لیے مرکز کو بھیجا جائے گا۔ بھرتی کے عمل میں "Not Found Suitable" (NFS) جیسے تصور کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔ اتی پچھڑا سماج کی فہرست میں کم یا زیادہ شمولیت (under or over-inclusion) سے متعلق تمام معاملات کو ایک کمیٹی بنا کر نمٹایا جائے گا۔

اتی پچھڑا، درج فہرست جاتی، درج فہرست قبائل اور پچھڑا طبقات کے تمام رہائشی بے زمین لوگوں کو شہری علاقوں میں 3 ڈیسمل اور دیہی علاقوں میں 5 ڈیسمل رہائشی زمین دی جائے گی۔ یو پی اے حکومت کی جانب سے پاس شدہ ’’شکشا ادھیکار ادھینیم‘‘ (2010) کے تحت پرائیویٹ اسکولوں میں داخلے کے لیے مخصوص نشستوں کا آدھا حصہ اتی پچھڑا، پچھڑی جاتی، درج فہرست جاتی اور درج فہرست قبائل کے بچوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔ 25 کروڑ روپے تک کے سرکاری ٹھیکوں/سپلائی کاموں میں اتی پچھڑا، درج فہرست جاتی، درج فہرست قبائل اور پچھڑی جاتی کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

آئین کی دفعہ 15(5) کے تحت ریاست کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ریزرویشن نافذ کیا جائے گا۔ ریزرویشن کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی ریزرویشن ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، اور جاتیوں کی ریزرویشن فہرست میں کوئی بھی تبدیلی صرف ودھان منڈل کی منظوری سے ممکن ہوگی۔