شادی کے ساتویں دن بیوی عاشق کے ساتھ فرار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-06-2022
شادی کے ساتویں دن بیوی عاشق کے ساتھ فرار
شادی کے ساتویں دن بیوی عاشق کے ساتھ فرار

 

 

 آواز دی وائس، پٹنہ

ریاست بہار کے ضلع مونگیر میں شادی کے ساتویں دن بعد بیوی عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ شوہرنےروکنے کی کوشش کی تو عاشق نے انہیں ڈرایا اور اسکارپیو میں بیٹھ کران کی بیوی کو لے کر چلا گیا۔

 پولیس نے خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ دیویانشو کو گرفتار کر لیاہے۔اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس میں صاف نظر آرہا ہے کہ عورت بازار کے بیچوں بیچ لڑکےکا ہاتھ پکڑے بھاگ رہی ہے۔ لڑکی کا نام مونی کماری ہے۔ مونی اور وویک کی شادی 14 جون کو ہوئی تھی۔ شادی کے بعد وہ اپنے میکے چلی گئی۔ 21 جون کو وہ اپنے سسرال واپس آئی۔ شوہر نے بتایا کہ 22 جون کو چوڑی خریدنے کی بات کرتے ہوئے وہ اس کے ساتھ بازار گئی تھی۔

 دونوں شوہو بیوی کوتوالی تھانہ علاقہ کے دین دیال چوک میں چوڑیاں خرید رہے تھے۔ جبھی وہ اپنے شوہر کا ہاتھ چھڑا کر بھاگ گئی اور دوسرے نوجوان یعنی عاشق کا ہاتھ پکڑ کر فرار ہوگئی۔ شوہرنے بتایا کہ دونوں بازار کے بیچوں بیچ دوڑ رہے تھے۔ جب شوہرنےانہیں روکنے کی کوشش کی تو بیوی نے کہا کہ میرے پیچھے مت چلو، اب میں اسی کے ساتھ رہوں گی۔

جب شوہر نے کچھ بولنا چاہا تو بیوی کے عاشق نے انہیں دھمکی دے کر خاموش کردیا۔ شوہر نے بتایا کہ اس وقت بیوی نےشادی کے سارے زیورات پہن رکھے تھے۔ اس حوالے سے وویک کی ماں کنچن دیوی نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔ ہمارا ایک ہی لڑکا ہے۔ بڑی دھوم دھام سے شادی کی لیکن بہو غلط نکل گئی۔ اگر اسے اپنے عاشق کے ساتھ جانا ہی تھا تو وہ شادی نہ کرتی۔

بائیس جون کی شام کو وویک کی ماں کنچن دیوی نے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں بہو کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔ جس کے بعد پولیس نے وائرل ویڈیو کی بنیاد پر بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ دونوں کو گرفتار کر لیا۔ کوتوالی پولیس نے بتایا کہ دونوں کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عاشق دیویانشو کو بیان دینے کے بعد اغوا کے معاملے میں جیل بھیج دیا جائے گا۔ جس کے بعد پولیس نئی دلہن کے بیان پر مزید کارروائی کرے گی۔

کوتوالی تھانے کے ایس آئی پپن کمار نے بتایا کہ دونوں کے درمیان چھ سال سے رابطہ تھا۔ گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو 22 جون2022 کو فون کیا تھا۔ اور کہا کہ مجھے یہاں سے لے چلو۔ اس کے بعد بوائے فرینڈ آیا اور اسے  دین دیال چوک بازار سے اٹھا کر ضلع بیگوسرائے لے گیا۔ اس کے بعد دونوں تھانے پہنچے اور پولیس کو درخواست دی۔ وہ دونوں دہلی فرار ہونے والے تھے، مگر پولیس نے جمعرات کو ان دونوں کو بیگوسرائے ریلوے اسٹیشن سے پکڑ لیا۔

 جمعہ کو پولیس نے عاشق دیویانشو کو عدالت میں پیش کیا۔ اسے ضمانت  مل گئی ہے۔ جمعہ کو گرل فرینڈ مونی کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ ہفتہ کو عدالت میں 164 کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد لڑکی جس کے ساتھ رہنا چاہے رہ سکتی ہے۔لڑکے کے گھر والے اس رشتے سے خوش نہیں ہیں اس لیے دونوں اس وقت ایک رشتہ دار کے گھر رہ رہے ہیں۔ لڑکی کی ضمانت نہ ہونے کی صورت میں اسے خواتین کے ریمانڈ ہوم میں رکھا جائے گا۔