کیوں رکتی ہے ایک مزارپرجگن ناتھ یاترا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-07-2022
 کیوں رکتی ہے ایک مزارپرجگن ناتھ  یاترا
کیوں رکتی ہے ایک مزارپرجگن ناتھ یاترا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست اوڈیشا کے پوری میں جگن ناتھ رتھ یاترا 01 جولائی 2022 یعنی آج سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ رتھ یاترا آئندہ 12 جولائی کو ختم ہوگی۔ اس سے پہلے 09 جولائی کو جگن ناتھ، بلرام اور بہن سبھدرا شہر کا دورہ کرنے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔ کورونا وبا کی وجہ سے رتھ یاترا رسمی طور پر نکالی جا رہی تھی لیکن اس بار جگن ناتھ رتھ یاترا کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔اس یاترا کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یاترا ایک سالبیگ کے مزار پر رکتی ہوئی آگے روانہ ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس بار روایتی انداز میں رتھ یاترا نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔  جگن ناتھ بہن سبھدرا اور بلرام جی کے ساتھ اساڑھ مہینے کے دوسرے دن اپنی خالہ کے گھر جاتے ہیں۔

رتھ یاترا میں سب سے آگے بلرام جی کا رتھ، بیچ میں بہن سبھدرا جی کا رتھ اور سب سے آخر میں جگن ناتھ جی کا رتھ ہوتا ہے۔ 

ایک مزار پر رکتی ہے یاترا

 پوری میں جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران جگن ناتھ کا رتھ ایک مسلمان عقیدت مند سال بیگ کی قبر پر کچھ دیر کے لیے رکتا ہے۔ اس کے بارے میں ایک کہانی ہے کہ ایک بار جگن ناتھ کے یہ مسلمان بھکت ان کے درشن کے لیے مندر نہیں پہنچ سکے۔

شری جگن ناتھ کے اس عقیدت مند کی موت کے بعد ان کا مقبرہ بنایا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک رتھ یاترا کے دوران جگن ناتھ جی کا رتھ اچانک اس مزار پر رک گیا اور کچھ دیر کے لیے آگے نہیں بڑھ سکا۔ جس کے بعد اس مسلمان عقیدت مند کی روح کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی، جس کے بعد رتھ آگے بڑھا۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ اس کے بعد سے ہرسال جگن ناتھ کا رتھ عقیدت مند سال بیگ کے مزار پر کچھ دیر کے لیے رکتا ہے، پھر آگے چلا جاتا ہے۔