وزیر اعظم پہلگام حملے کے بعد آل پارٹی میٹنگ میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟: کھرگے

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-06-2025
وزیر اعظم پہلگام حملے کے بعد آل پارٹی میٹنگ میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟: کھرگے
وزیر اعظم پہلگام حملے کے بعد آل پارٹی میٹنگ میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟: کھرگے

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کو کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اپوزیشن کو کمتر دکھانے کی کوشش کرتے ہیں تو عوام اسے برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آل پارٹیز میٹنگ بلائی گئی، تو وزیر اعظم نریندر مودی اس میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف نے یہاں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب پورا ملک اور مسلح افواج قوم کے دفاع کے لیے متحد ہوکر کام کر رہی تھیں، تب کچھ لوگوں نے ذاتی کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔
کھڑگے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر انہوں نے فوج میں کپتان، کرنل یا لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر کام کیا ہوتا تو ہم ان کے اچھے کام اور ملک کے لیے لڑنے کی تعریف کرتے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔
کھڑگے، وزیر اعلیٰ سدارامیا، کانگریس کے وزراء اور ایم ایل ایز کے ساتھ رائچور میں موجود تھے، جہاں انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھی اور رائچور یونیورسٹی کے نام رکھنے کی تقریب کی صدارت کی۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کانگریس پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آل پارٹیز میٹنگ بلانے کا مطالبہ کرنے والی پہلی جماعت تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب دو بار میٹنگیں بلائی گئیں، تو وزیر اعظم دونوں مواقع پر شرکت میں ناکام رہے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ اس میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کنیا کماری سے کشمیر تک کے قائدین نے میٹنگ میں شرکت کے لیے اپنے اہم پروگرام ملتوی کر دیے، اس کے باوجود وزیر اعظم نے ملک میں موجود ہونے کے باوجود شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔