عالیہ کا خواب - جسے سن کر مودی ہوگئے جذباتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-05-2022
مودی عالیہ کا خواب سن کر کیوں ہوگئے جذباتی
مودی عالیہ کا خواب سن کر کیوں ہوگئے جذباتی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی عوام کے ساتھ  بات چیت کے دوران  جذباتی ہوگئے۔یہ واقعہ  جمعرات کو گجرات کے بھڑوچ میں اتکرش سماروہ پہل سے فیضیاب ہوئے لوگوں سے بات چیت کے دوران ہوا ۔

دراصل پروگرام ورچوئل  تھا،مودی اس میں سب کے اپنے اپنے تجربات کے بارے میں معلوم کررہے تھے۔ اس دوران جب ایک لڑکی ’عالیہ‘ نے اپنے والد کے بینائی سے محروم ہونے کے سبب آنکھوں کی ڈاکٹر بننے کا خواب کا اظہار کیا تو مودی جذباتی ہوگئے۔

دراصل بھڑوچ ایوب پٹیل نامی مودی کو بینائی سے محرومی اور گلوکوما کی بیماری سے آگاہ کیا،اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں اور ان کے اپنے خواب ہیں۔ان میں سے ایک لڑکی نے اس دوران اپنے خواب کا ذکر کیا۔

یاد رہے کہ کئی سال قبل سعودی عرب میں کام کے دوران ’آئی ڈراپ‘ لینے سے ایوب پٹیل کی بینائی کم ہونا شروع ہو گئی تھی۔

مودی نے ایوب پٹیل سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی بیٹیوں کو تعلیم دے رہے ہیں؟

 انہوں نے کہا کہ جی ہاں ! وہ اپنی تینوں بیٹیوں کو پڑھا رہے ہیں اور اس میں انہیں حکومت سے پڑھائی میں مدد بھی مل رہی ہے۔

ایوب پٹیل نے یہ بھی کہا کہ ان کی بڑی بیٹی 12ویں جماعت میں ہے اور وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔

مودی نے دریافت کیا کہ لڑکی کہاں ہے۔ ایوب پٹیل کے ساتھ آئی لڑکی نے کھڑی ہوگئی۔

وزیر اعظم  مودی نے ایوب پٹیل کی بیٹی عالیہ سے پوچھا کہ وہ بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہے؟

اس سوال پر عالیہ جذباتی ہو جاتی ہے اور کہتی ہیں کہ وہ آنکھ کی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ وہ اسی چیز کی ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں جس کی پریشانی ان کے والد سے دوچار ہے۔

وہ اپنے والد کے کندھے پر سر رکھ کر رو پڑتی ہے اور اس کے والد نے مودی سے کہا کہ اب وہ کچھ بول نہیں پائے گی۔بہت جذباتی ہوگئی ہے۔ 

ایوب پٹیل کی بات سن کر مودی نے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ،وہ بھی جذباتی ہو گئے۔

اس دوران وہ کچھ دیر تک کچھ نہ بولے۔

اس کے بعد انہوں نے بھرائے ہوئے گلے سے کہا کہ بیٹی، یہ تمہارا جذبہ ہے، یہ تمہاری طاقت ہے۔

مودی نے ایوب پٹیل سے کہا کہ بیٹیوں کے خواب کو پورا کریں اور اگراس میں کوئی پریشانی ہے تو بتائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایوب پٹیل میں آپ کو اور آپ کی بیٹیوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کو اپنی بیٹی کا خواب پورا کرنا ہے۔

گجرات کے بھروچ کی خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بڑی راکھی پیش کی۔ غور طلب ہے کہ اس راکھی کا سائز بہت بڑا تھا۔ اس کے ذریعہ انہوں نے ملک میں خواتین کے وقار کو بڑھانے اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانے میں ان کے تعاون کے لئے وزیر اعظم مودی (مودی) کا شکریہ ادا کیا۔

بدلے میں وزیر اعظم مودی نے راکھی کی شکل میں خواتین کو طاقت دینے کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے ایک ڈھال کی طرح ہے جو انھیں سخت محنت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔