نئی دہلی:وجے ۔ جو عوام میں “تھلاپتی” (تمل زبان میں کمانڈر) کے نام سے جانے جاتے ہیں-تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ایک اہم سیاسی قوت کے طور پر ابھرے ہیں، جہاں ان کی جماعت تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) مبینہ طور پر 100 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ ان کا تیز رفتار سیاسی عروج ریاست کی موجودہ سیاست میں ایک بڑی اور غیر معمولی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
دراصل 51 سالہ وجے ان چند بڑے تمل فلمی ستاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی کامیاب فلمی کیریئر کو مکمل طور پر چھوڑ کر سیاست میں باقاعدہ اور مکمل طور پر قدم رکھا۔ اگرچہ تمل ناڈو میں اداکاروں کے سیاست میں آنے کی ایک طویل روایت موجود ہے، لیکن بہت کم فنکاروں نے اپنے کیریئر کے عروج پر اس طرح واضح سیاسی عزم کے ساتھ سیاست اختیار کی ہے۔
Thalapathy Vijay is the Chief Minister Of Tamil Nadu!
- noʟΛn (@krrishnolan) May 4, 2026
#TN2026 #TVKVijayHQ#electionresult2026https://t.co/3wkpKP4rfW
ان کا پیدائشی نام جوزف وجے چندر شیکھر ہے۔ وہ فلم ساز ایس اے چندر شیکھر اور گلوکارہ و مصنفہ شوبھا چندر شیکھر کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد اپنی سماجی موضوعات پر مبنی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں اور انہیں بائیں بازو کے نظریات کے قریب سمجھا جاتا ہے، جس کے بارے میں مبصرین کا خیال ہے کہ اس نے وجے کی ابتدائی فکری تشکیل پر اثر ڈالا ہو سکتا ہے۔
اگر وجے اپنی موجودہ انتخابی رفتار کو کامیابی میں تبدیل کرتے ہیں تو وہ تمل ناڈو کی اس روایت کو آگے بڑھائیں گے جس میں فلمی ستارے عوامی سیاسی رہنما بن جاتے ہیں-جیسے ایم جی رام چندرن اور جے للیتا۔ تاہم ان کے برعکس، کچھ ہم عصر شخصیات جیسے کمل ہاسن کی سیاسی پیش رفت اب تک محدود رہی ہے، جبکہ وجے نے اپنی سیاست میں داخلے کو نہایت منظم انداز میں ترتیب دیا ہے۔

انہوں نے 2024 میں اپنی جماعت تملگا ویٹری کزگم کا باضابطہ آغاز کیا اور اسے حکمران دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے نظریاتی متبادل کے طور پر پیش کیا، جس کی قیادت وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کر رہے ہیں۔ دیگر نئی جماعتوں کے برعکس، انہوں نے کسی اتحاد کے بجائے آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور ٹی وی کے کو ایک نئی سیاسی طاقت کے طور پر پیش کیا۔کبھی کبھار یہ قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ اتحاد کر سکتے ہیں، لیکن وجے نے اب تک اپنی سیاسی حکمت عملی کو خفیہ رکھا ہے اور کسی واضح وابستگی سے گریز کیا ہے۔
📍Tamilnadu
- Nayika .. (@nayika_nayika) May 4, 2026
Celebrations have begun at Thalapathy Vijay ’s residence 🔥#TheStatesmanMandate#HimantaBulldozedCongress#electionresult2026Celebrations pic.twitter.com/nSF3QjBpUS
وجے کا سیاسی سفر ان کے مضبوط فلمی کیریئر پر بھی مبنی ہے جو تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے 69 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی فلمیں نہ صرف تمل ناڈو بلکہ عالمی سطح پر بھی مقبول ہیں، جس میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے مزید اضافہ کیا ہے۔
ہندی فلم ناظرین بھی انہیں ماسٹر، سرکار، بیسٹ اور ہالیڈے جیسی ڈب فلموں کے ذریعے جانتے ہیں۔انہوں نے 1984 میں فلم ویٹری سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 18 سال کی عمر میں نالیا تھیروپے میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا۔ بعد ازاں انہوں نے کئی بڑی کامیاب فلمیں دیں اور تمل سنیما کے سب سے قابلِ اعتماد اسٹارز میں اپنی جگہ بنائی۔
انہوں نے لوئیولا کالج میں ویژول کمیونیکیشن پروگرام میں داخلہ لیا لیکن بعد میں مکمل طور پر اداکاری پر توجہ دینے کے لیے تعلیم چھوڑ دی۔آج وہ ایک ممکنہ تاریخی سیاسی کامیابی کے دہانے پر کھڑے ہیں، اور ان کا سفر تمل ناڈو کے سیاسی منظرنامے کو تیزی سے تبدیل کر رہا ہے۔

سوا ارب روپئے ایک فلم کی فیس
سپر اسٹار تھالاپتی وجے ایک فلم کے لیے تقریباً 130 کروڑ روپے سے 200 کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں۔ گزشتہ سال 2024 میں ان کی فلم "گوٹ" (گریٹیسٹ آف آل ٹائم) کے لیے انہیں تقریباً 200 کروڑ روپے فیس دی گئی تھی، جس کا انکشاف خود فلم کے پروڈیوسر نے کیا تھا۔ فلموں کے علاوہ وہ کوکا کولا اور سن فیسٹ سمیت مختلف بڑے برانڈز کی تشہیر کر کے بھی بھاری آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ ان کی مجموعی دولت میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری، فلم پروڈکشن سے حاصل ہونے والی کمائی اور دیگر کاروباری سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
عیش و آرام کی زندگی
تھالاپتی وجے کی دولت اور پرتعیش طرزِ زندگی ان کے سمندر کے کنارے واقع سفید رنگ کے محل نما بنگلے سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ یہ بنگلہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے بیچ ہاؤس سے متاثر بتایا جاتا ہے اور چنئی کے علاقے نیلانکرئی میں سی وی سرینا ڈرائیو پر سمندر کے کنارے واقع ہے۔ان کے کار کلیکشن میں بھی کئی لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے پاس رولز رائس گھوسٹ، بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو اور ایکس سکس، آڈی اے ایٹ ایل، رینج روور ایووک، فورڈ مستنگ، وولوو ایکس سی نائن زیرو اور مرسڈیز بینز جیسی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں۔تھالاپتی وجے کا ایک اہم پہلو ان کی سماجی خدمات بھی ہیں، جس کی وجہ سے وہ سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ اکثر غریب افراد کی مالی مدد کرتے رہتے ہیں اور مختلف امدادی کیمپوں میں خود موجود ہو کر ضرورت مندوں میں سامان تقسیم کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

وہ تمل ناڈو کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے ۔ والد
تملگا ویٹری کژگم ٹی وی کے کے ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں سب سے بڑی جماعت بننے کے قریب ہونے کے ساتھ تھلاپتی وجے کے والد اور سابق ہدایت کار ایس اے چندر شیکھر نے پیر کے روز اپنے بیٹے کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بننے کے سفر کو یاد کیا۔چندر شیکھر جنہوں نے 1980 میں اپنے بیٹے کے کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کروانے میں مدد کی تھی نے کہا کہ پچھلے 30 سال سے وجے کے ذہن میں یہ بات تھی کہ وہ تمل ناڈو کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور ان کی یہ کوشش اب ایک شاندار انتخابی آغاز میں تبدیل ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت متاثر ہوں ایک انسان کو صرف فنکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے اندر سماجی سوچ بھی ہونی چاہیے پچھلے 30 سال سے اس کے ذہن میں یہ تھا کہ وہ تمل ناڈو کے لیے کچھ کرے اور وہ آہستہ آہستہ اس سمت میں بڑھتا رہا آج وہ وزیر اعلیٰ بننے جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سال میں جب سے 2024 میں ان کی جماعت بنی ہے وجے کو اپنے وزیر اعلیٰ بننے کا پورا اعتماد تھا اور وہ ہمیشہ کہتے رہے کہ وہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بنیں گے میں ان کے اس اعتماد کو سراہتا ہوں ایک رہنما کے طور پر ان کی بڑی بات یہ ہے کہ وہ اکیلے اپنے بل پر کھڑے ہوں گے اور کسی اتحاد کا سہارا نہیں لیں گے یہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔
وجے کے والد نے کہا کہ عوام کے ساتھ ان کا رشتہ بھی اس کامیابی کی بڑی وجہ ہے لوگ انہیں اپنے بیٹے اپنے پوتے اور اپنے بھائی کی طرح دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمل لوگ انہیں صرف ایک رہنما کے طور پر نہیں بلکہ اپنے ہی خاندان کے فرد کی طرح چاہتے ہیں ہر عورت انہیں اپنا بیٹا سمجھتی ہے لوگ انہیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں ساٹھ سال کے لوگ انہیں اپنا پوتا سمجھتے ہیں انہوں نے عوام کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک باپ کے طور پر اس کے کیریئر کے آغاز میں کردار ادا کیا لیکن اس نے اپنی محنت اور قابلیت سے ترقی کی ہے یہاں تمل انڈسٹری میں کوئی بھی ہدایت کار یا پروڈیوسر اس کے بارے میں غلط بات نہیں کرتا سب اس کی وقت کی پابندی اور محنت کی تعریف کرتے ہیں۔ان کی والدہ شبھا چندر شیکھر نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں جبکہ ان کے شوہر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ صرف اس کی ماں نہیں بلکہ اس کی پہلی مداح ہیں۔
وجے کے ایک رشتہ دار نے بھی کہا کہ وہ ایک نوجوان اور پرجوش شخص ہے اور تمل ناڈو کے لوگ اس سے بڑی تبدیلی کی امید رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ سب سے بہتر کرے گا۔تھلاپتی وجے جنہوں نے تمل ناڈو کے انتخابی نتائج میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے نے ریاست کی روایتی دراوڑی جماعتوں کو حیران کر دیا ہے اور ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کا اشارہ دیا ہے۔اپنے سیاسی سفر کے پہلے انتخاب میں وجے نے اپنی جماعت تملگا ویٹری کژگم کے ذریعے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ 110 حلقوں میں آگے ہیں اگرچہ وہ اکثریت کے لیے درکار 118 نشستوں سے ابھی کم ہیں لیکن امکان ہے کہ چھوٹی جماعتوں کی حمایت انہیں مل سکتی ہے۔
اس نتیجے نے اس پرانے تصور کو بھی چیلنج کیا ہے کہ فلمی دنیا کے اداکار سیاست میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور وجے نے این ٹی راما راؤ ایم جی رام چندرن اور جے جے للیتا جیسے رہنماؤں کی صف میں جگہ بنائی ہے۔ان کی کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ان کی مقبولیت عوام کے ساتھ جذباتی تعلق میں تبدیل ہو چکی ہے جو عوامی مینڈیٹ میں واضح نظر آتا ہے۔جماعت کے کارکنوں نے چنئی میں پارٹی دفتر کے باہر جشن بھی منایا جب تازہ رجحانات میں جماعت سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھر رہی تھی