کون ہیں مودی کو راکھی باندھنے والی پاکستانی خاتون؟

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-08-2025
کون ہیں مودی کو راکھی باندھنے والی پاکستانی خاتون؟
کون ہیں مودی کو راکھی باندھنے والی پاکستانی خاتون؟

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
رکشا بندھن کے قریب آتے ہی، احمد آباد میں رہنے والی پاکستانی نژاد خاتون قمر محسن شیخ ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے کے لیے تیار ہیں۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی راکھی وزیر اعظم مودی کو باندھیں گی۔ محسن شیخ گزشتہ 30 سالوں سے مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔
شیخ نے بتایا کہ وہ ہر سال کئی راکھیاں بناتی ہیں۔ ان راخیوں میں سے جو راکھی انہیں سب سے اچھی لگتی ہے، وہی راکھی وہ وزیر اعظم کی کلائی میں باندھنے کے لیے منتخب کرتی ہیں۔ شیخ نے کہا کہ اس سال انہوں نے مودی کے لیے خاص اکھی ڈیزائن کی ہے۔
گھر کی بنی ہوئی چیزیں پی ایم کو پسند ہیں
شیخ نے کہا کہ مودی جی کو گھر کی بنی ہوئی چیزیں بہت پسند ہیں، اس لیے وہ خود اپنے ہاتھوں سے ان کے لیے راکھی بناتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ خط لکھتی ہیں تو وہ اسے بازار سے خرید کر نہیں بلکہ خود اپنے ہاتھ سے گجراتی زبان میں لکھتی ہیں۔
ایک مہینے پہلے سے شروع کر دیتی ہیں تیاریاں
شیخ نے بتایا کہ وہ رکشا بندھن سے ایک مہینہ پہلے ہی اپنی تیاریاں شروع کر دیتی ہیں۔ وہ چار یا پانچ راکھیاں بناتی ہیں اور ان میں سے جو انہیں سب سے زیادہ پسند آتی ہے، وہی راکھی وہ مودی کے ہاتھ میں باندھنے کے لیے منتخب کرتی ہیں۔
کب سے باندھ رہی ہیں راکھی؟
پاکستان میں پیدا ہوئی شیخ گزشتہ 30 سالوں سے پی ایم مودی کے ہاتھ میں راکھی باندھ رہی ہیں۔ قمر  محسن شیخ کی شادی احمد آباد کے مصور محسن شیخ کے ساتھ ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1994-95 میں جب وہ پہلی بار مودی جی سے ایک پروگرام میں ملی تھیں، تب وہ تنظیم کے ایک ممبر  تھے۔
 انہوں نے شیخ سے حال احوال پوچھتے ہوئے کہا تھا کہ کیسی ہیں بہن؟"شیخ بتاتی ہیں کہ ان کے یہ الفاظ میرے دل کو چھو گئے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ اس کے چار یا پانچ دن بعد رکشا بندھن تھا۔ انہوں نے سوچا کہ انہیں مودی کو راکھی باندھنی چاہیے اور تب انہوں نے پہلی بار مودی کی کلائی پر راکھی باندھی تھی۔ تب سے آج تک وہ اپنے ہاتھوں سے بنی ہوئی راکھی مودی کے ہاتھ میں باندھتی آ رہی ہیں۔