ملک کی کونسی ریاست سب سے غریب؟ حکومت نے بتایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2022
ملک کی کونسی ریاست سب سے غریب؟ حکومت نے بتایا
ملک کی کونسی ریاست سب سے غریب؟ حکومت نے بتایا

 

 

نئی دہلی: لوک سبھا میں مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 27 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے آتے ہیں۔ اگر دیہی علاقوں میں رہنے والا شخص 26 روپے یومیہ اور شہر میں رہنے والا 32 روپے بھی خرچ کرنے سے قاصر ہے تو اسے خط غربت سے نیچے سمجھا جائے گا۔

دوسری طرف، اگر ہم ریاستوں کی بات کریں، تو چھتیس گڑھ سب سے غریب ہے۔ جبکہ یوپی، بہار، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں 10 میں سے ہر تیسرا لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چھتیس گڑھ میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والی سب سے زیادہ آبادی ہے۔

اس ریاست کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ جھارکھنڈ، منی پور، اروناچل، بہار، اڈیشہ، آسام، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش وہ ریاستیں ہیں جہاں 30% یا اس سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتی ہے۔ یعنی ان ریاستوں میں 10 میں سے ہر تیسرا شخص خط غربت سے نیچے آتا ہے۔

لوک سبھا میں غربت کی لکیر سے متعلق سوال پر معلومات دیتے ہوئے دیہی ترقی کی وزارت نے کہا کہ ملک کی 21.9 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے ہے۔ یہ اعداد و شمار 2011-12 کے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے بعد سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کا حساب نہیں لیا گیا۔

حکومت کی طرف سے غربت کی لکیر کی تعریف کے مطابق اگر کوئی گاؤں میں 816 روپے ماہانہ اور شہر میں 1000 روپے خرچ کر رہا ہے۔ ایسی حالت میں وہ شخص غربت کی لکیر سے نیچے نہیں آئے گا۔

اس وقت ملک کی 21.9% آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ یعنی 100 میں سے 22 لوگ ایسے ہیں جو ماہانہ ایک ہزار روپے بھی خرچ کرنے سے قاصر ہیں۔ جب ہندوستان آزاد ہوا تو ملک کی تقریباً 80 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے تھی۔

آزادی کے 75 سالوں کے بعد،ملک کی آبادی، جوغربت کی لکیر سے نیچے رہتی ہے، کم ہو کر 22 فیصد رہ گئی ہے۔ اگر اسے تعداد میں دیکھا جائے تو کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ ملک کی آزادی کے وقت 25 کروڑ آبادی خط غربت سے نیچے تھی، اب 269 کروڑ آبادی خط غربت سے نیچے ہے۔