کس سیاسی پارٹی کے پاس کتنی دولت؟سب سے مالدارپارٹی کون جانیے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2022
کس سیاسی پارٹی کے پاس کتنی دولت؟سب سے مالدارپارٹی کون جانیے
کس سیاسی پارٹی کے پاس کتنی دولت؟سب سے مالدارپارٹی کون جانیے

 

 

نئی دہلی: انتخابی اصلاحات کی وکالت کرنے والے گروپ اے ڈی آر کے مطابق، بی جے پی نے مالی سال 2019-20 میں 4,847.78 کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا، جو تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد بی ایس پی نے 698.33 کروڑ روپے اور کانگریس نے588.16 کروڑ روپےکےاثاثوں کا اعلان کیا ہے۔۔

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نے یہ رپورٹ 20-2019 میں قومی اور علاقائی جماعتوں کے اثاثوں اور واجبات کے تجزیہ کی بنیاد پر تیار کی ہے۔ تجزیہ کے مطابق، مالی سال کے دوران سات قومی اور 44 علاقائی جماعتوں کی طرف سے اعلان کردہ کل اثاثے بالترتیب 6,988.57 کروڑ روپے اور 2,129.38 کروڑ روپے تھے۔

اے ڈی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سات قومی جماعتوں میں سب سے زیادہ اثاثے بی جے پی (4847.78 کروڑ روپے یا 69.37 فیصد)، بی ایس پی (698.33 کروڑ یا 9.99 فیصد) اور کانگریس (588.16 کروڑ یا 8.42 فیصد) نے ظاہر کیے ہیں۔

اے ڈی آر کے مطابق، 44 علاقائی پارٹیوں میں سے، ٹاپ 10 پارٹیوں کے اثاثے 2028.715 کروڑروپے یا ان تمام کے اعلان کردہ کل کا 95.27 فیصد تھے۔

مالی سال 2019-20 میں، علاقائی جماعتوں میں، سماج وادی پارٹی نے 563.47 کروڑ روپے (26.46 فیصد) کے سب سے زیادہ اثاثوں کا اعلان کیا، اس کے بعد ٹی آر ایس نے 301.47 کروڑ روپے اوراے آئی ڈی ایم کے نے 267.61 کروڑ روپے اثاثہ بتایاہے۔

مالی سال 2019-20 میں علاقائی جماعتوں کی طرف سے اعلان کردہ کل اثاثوں میں فکسڈ ڈپازٹس/ایف ڈی آرکا حصہ سب سے زیادہ 1,639.51 کروڑ روپے (76.99 فیصد) تھا۔ مالی سال کے لیے ایف ڈی آر/فکسڈ ڈپازٹ زمرہ کے تحت، بی جے پی اور بی ایس پی نے بالترتیب 3,253.00 کروڑ روپے اور 618.86 کروڑ روپے کا اعلان کیا، جو تمام قومی جماعتوں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ کانگریس نے اس زمرے میں 240.90 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔

علاقائی پارٹیوں میں ایس پی (434.219 کروڑ روپے)، ٹی آر ایس (256.01 کروڑ روپے)، اے آئی اے ڈی ایم کے (246.90 کروڑ روپے)، ڈی ایم کے (162.425 کروڑ روپے)، شیو سینا (148.46 کروڑ روپے)، بی جے ڈی (118.425 کروڑ روپے جیسے پولیٹیکل پارٹیاں) شامل ہیں۔