باپ کا برتھ سرٹیفیکٹ کہاں سے لایا جائے؟ سپریم کورٹ میں کپل سبل کا سوال

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2025
باپ کا برتھ سرٹیفیکٹ کہاں سے لایا جائے؟ سپریم کورٹ میں کپل سبل کا سوال
باپ کا برتھ سرٹیفیکٹ کہاں سے لایا جائے؟ سپریم کورٹ میں کپل سبل کا سوال

 



نئی دہلی: ووٹروں کی فہرست کو لے کر جاری اسپیشل اِنٹینسِو ریویژن (SIR) پر درخواست گزار، آر جے ڈی کے رکنِ پارلیمنٹ منوج جھا نے سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل عملی طور پر نامناسب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ووٹر کو اپنا پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا ایسا کوئی دستاویز دینا ہوگا جو یہ ثابت کرتا ہو کہ اس کے والدین میں سے کوئی ایک بھارتی شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ووٹر کے والد نے 2003 کے انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالا اور اس سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا تو پھر شہریت کیسے ثابت ہوگی؟ چیف جسٹس سوریا کانت (CJI Surya Kant) اور جسٹس جوی مالیا باگچی کی بنچ کے سامنے درخواست گزار منوج جھا کی طرف سے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبّل پیش ہوئے۔

انہوں نے اپنا مؤقف رکھتے ہوئے بوتھ لیول آفیسرز (BLO) کے اختیارات کے دائرے پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا: "کیا بی ایل او یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کوئی شخص ذہنی طور پر معذور ہے یا نہیں؟ اور کیا وہ یہ طے کرسکتا ہے کہ کوئی ووٹر بھارتی شہری ہے یا نہیں؟"

لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق، کپل سبّل نے کہا کہ یہ طے کرنا کہ کوئی ووٹر بھارتی شہری ہے یا نہیں، بی ایل او کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتا، کیونکہ جو بی ایل او تعینات کیے گئے ہیں وہ صرف اسکول اساتذہ ہیں۔ کپل سبّل نے کہا: "شہریت کا تعین کرنے کے لیے کسی اسکول ٹیچر کو بی ایل او کے طور پر تعینات کرنا بنیادی طور پر اور طریقۂ کار کے لحاظ سے ایک خطرناک اور غیر مناسب تجویز ہے۔"

کپل سبّل نے کہا کہ نافذ کیے جا رہے اصول بالکل غیر ملکی (شہریت) ایکٹ کے قوانین جیسے ہیں، جس میں شہریت ثابت کرنے کی ذمہ داری فرد پر ہوتی ہے کہ وہ غیر ملکی نہیں ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا: "گنتی کرنے والا ووٹر سے پوچھے گا—بتائیے، آپ کے والد کی پیدائش کب ہوئی؟ اس کا ثبوت دیں… میں اس کا ثبوت کیسے فراہم کر سکوں گا؟"

انہوں نے کہا: "میں یہ ذمہ داری کیسے نبھا سکتا ہوں جب میرے والد نے 2003 کی ووٹر لسٹ کے تحت ووٹ نہیں دیا تھا یا اس سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا؟" اس پر چیف جسٹس سوریا کانت نے کہا: "لیکن اگر آپ کے والد کا نام فہرست میں نہیں ہے اور آپ نے بھی اس پر توجہ نہیں دی… تو شاید آپ سے چوک ہوگئی…" عدالت اب 2 دسمبر کو اس معاملے پر سماعت کرے گی۔