اویسی سے شہزاد پونا والا کا سوال: باحجاب لڑکی مجلس کی صدر کب بنے گی؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-10-2022
 اویسی سے شہزاد پونا والا کا سوال: باحجاب لڑکی مجلس کی صدر کب بنے گی؟
اویسی سے شہزاد پونا والا کا سوال: باحجاب لڑکی مجلس کی صدر کب بنے گی؟

 

 

نئی دہلی: ہند نژاد رشی سنک کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ انشاء اللہ باحجاب مسلم لڑکی وزیر اعظم بنے گی۔

ہندوستان کے اویسی کے اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے اویسی سے سوال کیا کہ باحجاب لڑکی اے آئی ایم آئی ایم کی صدر کب بنے گی؟

بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے بدھ (26 اکتوبر 2022) کو اویسی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں اویسی کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا کہ میری زندگییا میری زندگی کے بعد ہندوستان کی وزیر اعظم ایک باحجاب لڑکی بنے گی۔ شہزاد پونا والا نے ٹویٹ کرکے اویسی پر طنز کیا۔انہوں نے لکھا کہ اویسی جی امید کرتے ہیں کہ باحجاب لڑکی ہندوستان کی وزیر اعظم بنے گی! حالانکہ آئین کسی کو نہیں روکتا، لیکن یہ بتائیں کہ باحجاب لڑکی اے آئی ایم آئی ایم کی صدر کب بنے گی؟ چلو وہاں سے شروع کرتے ہیں؟

 

درحقیقت، کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم سب کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ برطانیہ کے لوگوں نے دنیا میں ایسا بہت ہی نایاب کام کیا ہے، اقلیتی برادری کے ایک رکن کو ان کے سب سے طاقتور عہدے پر رہنے کا موقع دیا ہے۔ ہم ہندنژاد سونک کے لئے خوش ہیں۔ ششی تھرور کے اس ٹوئٹ پر میڈیا نے اویسی سے پوچھا تھا کہ کیا یہ ہندوستان میں ممکن ہوگا؟

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد ملک سے مسلمانوں کو ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی جماعت حلال گوشت اور مسلمانوں کے طرز زندگی کے دیگر پہلوؤں کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی مسلم شناخت کے خلاف ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں 'سب کا ساتھ اور سب کا وکاس'، لیکن یہ صرف منہ کی بات ہے۔ بی جے پی کا اصل ایجنڈا ملک کے تنوع اور مسلم شناخت کو تباہ کرنا ہے۔