آن لائن گیمنگ بل کیا ہے؟

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-08-2025
آن لائن گیمنگ بل کیا ہے؟
آن لائن گیمنگ بل کیا ہے؟

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
ہندوستانی حکومت متنازع اور لبھانے والی ریئل-منی آن لائن گیمنگ کی دنیا پر قابو پانے کی تیاری میں ہے۔ اس کے لیے ایک نیا بل لایا جا رہا ہے جس کے تحت گیمنگ پلیٹ فارمز اور ان کے سیلیبریٹی پروموٹرز پر بڑے پیمانے پر پابندیاں اور بھاری جرمانے لگائے جا سکتے ہیں۔ آج (20 اگست 2025) لوک سبھا میں آن لائن گیمنگ بل پیش کر دیا گیا ہے۔
یہ بل قومی سلامتی سے جڑی تشویشات اور سماجی نقصانات کے جواب کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ قانون میں آن لائن منی گیمز پر مکمل پابندی، کثیر-کروڑ جرمانے اور ممکنہ جیل کی سزا جیسے دفعات شامل ہیں۔ حکام گیمنگ انڈسٹری کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر مسلسل منی لانڈرنگ، لت  اور قانون سے بچنے جیسے الزامات لگتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ شعبہ 2029 تک 9 ارب ڈالر کی مارکیٹ بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
آن لائن گیمنگ بل
آن لائن گیمنگ کے فروغ اور ضابطہ بندی کا بل، 2025" منگل کی رات دیر گئے ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر کیا گیا اور آج ایوان میں پیش کیا گیا۔ اس بل کو قومی سلامتی سے جڑی تشویشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
آن لائن گیمنگ بل میں کیا شامل ہے؟
ان خدشات میں منی لانڈرنگ اور غیر قانونی فنڈ ٹرانسفر کے لیے ڈیجیٹل والٹس اور کرپٹوکرنسی کا استعمال، ان پلیٹ فارمز کا دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے پیغام رسانی اور رابطے کے آلے کے طور پر استعمال ہونے کا خدشہ اور غیر ملکی (آف شور) اداروں کے ذریعے ہندوستانی ٹیکس اور قانونی ذمہ داریوں سے بچ نکلنا شامل ہے۔
یہ بل انہی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ آن لائن گیمنگ پلیٹ فارمز کو قابو میں کیا جا سکے اور ممکنہ خطرات کو روکا جا سکے۔
اگرچہ اس بل کا مسودہ آئی ٹی وزارت نے تیار کیا ہے، لیکن مانا جا رہا ہے کہ اس میں وزارتِ داخلہ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک سینئر سرکاری افسر نے کہا کہ حکومت نے ایک متوازن اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے کہ اگر جی ایس ٹی کی وصولی میں نقصان بھی ہو تو بھی یہ ریگولیشن عوامی مفاد میں ضروری ہے۔
پہلے کے رولز اور موجودہ فرق
یہ بل موجودہ شکل میں تقریباً دو سال پہلے کے رخ سے بالکل مختلف ہے۔ اپریل 2023 میں آئی ٹی وزارت نے آن لائن گیمنگ کے لیے نئے قواعد جاری کیے تھے۔ اکثر لوگوں کا ماننا تھا کہ وہ رولز انڈسٹری کے حق میں تھے۔ لیکن انہیں لاگو کرنا مشکل ثابت ہوا کیونکہ ان میں کئی ممکنہ تضادات تھے۔ ان قواعد کے تحت ایک خودنظارتی ڈھانچہ بنانے کا سوچا گیا تھا، جسے خود انڈسٹری متاثر کر سکتی تھی۔ نتیجتاً وہ رولز نافذ نہ ہو سکے، اور اسی دوران آن لائن گیمنگ پلیٹ فارمز سے جڑے قومی سلامتی اور سماجی خطرات اور زیادہ نمایاں ہو گئے۔
آن لائن گیمنگ بل: داؤ پر کیا لگا ہے؟
اگر یہ بل موجودہ صورت میں نافذ کیا جاتا ہے تو آن لائن ریئل منی گیمنگ انڈسٹری کے لیے تباہی ثابت ہو سکتا ہے، جس کے 2029 تک 9 بلین ڈالر کی انڈسٹری بننے کا اندازہ ہے۔ اس پر اس وقت 28 فیصد جی ایس ٹی لگ رہا ہے جسے بڑھا کر 40 فیصد تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہندوستان میں آن لائن گیمنگ ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے، جس کی کل ویلیو 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مانی جاتی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جی ایس ٹی ریونیو میں بڑا اضافہ ہوا جب جی ایس ٹی کونسل نے جولائی 2023 میں آن لائن گیمنگ، گھوڑ دوڑ اور کیسینو پر یکساں 28% ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا، جو یکم اکتوبر 2023 سے نافذ ہوا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پچھلے سال کہا تھا کہ آن لائن گیمنگ سے ہونے والا ریونیو 412% بڑھا اور صرف چھ مہینے میں 6,909 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
آن لائن گیمنگ میں بڑی ایف ڈی آئی
انڈسٹری کے مطابق، اس نے ڈائریکٹ اور اِن ڈائریکٹ ٹیکس کے طور پر 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ دیا۔ جون 2022 تک اس میں 25,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری  ہوئی اور اس وقت یہ شعبہ 2 لاکھ سے زیادہ براہِ راست اور بالواسطہ ملازمتیں دے رہا ہے۔
انڈسٹری اور اپوزیشن کی رائے
منگل رات وزارتِ داخلہ کو لکھے ایک خط میں تین بڑی گیمنگ انڈسٹری ایسوسی ایشنز – ای-گیمنگ فیڈریشن ، آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن اور فیڈریشن آف انڈین فینٹسی اسپورٹس  نے کہا کہ مکمل پابندی "اس جائز، روزگار پیدا کرنے والی صنعت کے لیے موت کی گھنٹی ہوگی، اور ہندوستانی صارفین کو نقصان پہنچائے گی۔"
کانگریس ایم پی کارتھی چدمبرم نے کہا کہ یہ بل انڈسٹری سے مشورہ لیے بغیر لایا گیا ہے اور اس سے غیر ملکی لین دین کو بڑھاوا ملے گا اور صارفین ڈارک ویب کی طرف دھکیل دیے جائیں گے۔ انہوں نے اسے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
بل کی اہم دفعات
ہندوستان میں کسی کو بھی آن لائن گیمز آفر کرنے پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی پر 3 سال تک قید اور 1 کروڑ روپے جرمانہ۔
پلیٹ فارم کو پروموٹ کرنے والے سوشل میڈیا اِنفلوئنسرز اور سیلیبریٹیز پر 2 سال تک قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ۔
بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کے لین دین کی سہولت دینے سے روک دیا جائے گا۔
یہ قانون سبھی آن لائن منی گیمنگ پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگا، چاہے وہ اسکل گیم ہو یا چانس گیم۔
آن لائن منی گیم" کی تعریف
ایک "آن لائن منی گیم" وہ سروس ہے جس میں صارف جیتنے کی امید میں فیس دے کر یا پیسے لگا کر کھیلتا ہے اور بدلے میں مالی یا قدر بڑھانے والی چیزیں ملتی ہیں۔ لیکن اس میں ای-اسپورٹس شامل نہیں ہوگا۔ اس تعریف میں  ڈریم 11 ،ونزو ، ایم پی ایل جیسے بڑے پلیٹ فارمز آنے کا امکان ہے۔
ای-اسپورٹس کو فروغ
حکومت ملک میں ای-اسپورٹس کو ایک جائز "مقابلتی کھیل" کے طور پر تسلیم کرنا چاہتی ہے اور گیم ڈویلپمنٹ و ڈسٹریبیوشن کو بڑھاوا دینے کے لیے پلیٹ فارمز یا پروگرام بنانے میں مدد کرے گی۔ اس کے لیے ایک مرکزی اتھارٹی کے قیام کی تجویز ہے جو ای-اسپورٹس کو فروغ دے اور قوانین پر عمل کرائے۔
بغیر وارنٹ تلاشی نٹ کے تلاشی لے اور گرفتاری کر سکے۔ اس میں گھر، دفتر، عمارت، گاڑی، کمپیوٹر وسائل، ورچوئل اسپیس، الیکٹرانک ریکارڈز اور اسٹوریج ڈیوائسز سب شامل ہیں۔ افسر کو ان تک رسائی کے لیے سیکورٹی کوڈ یا ایکسس
کنٹرول بائی پاس کرنے کا بھی حق ہوگا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ آن لائن منی گیمنگ کا بے تحاشا پھیلاؤ مالی دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور بعض صورتوں میں دہشت گردی کی مالی مدد جیسے جرائم سے جڑا ہوا ہے، جو قومی سلامتی، عوامی نظم اور ریاست کی سالمیت کے لیے سنگین خطرہ ہےاس بل کے تحت مجاز افسر کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی جگہ – چاہے فزیکل ہو یا ورچوئل – بغیر و