آزادی کا امرت مہوتسو عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے: مودی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2022
آزادی کا امرت مہوتسو عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے: مودی
آزادی کا امرت مہوتسو عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے: مودی

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ملک کے لئے فخر کی بات ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں مسٹر مودی نے اتوار کو کہا کہ ملک کے وزرائے اعظم کے تعاون کو یاد کرنے کے لیے آزادی کے امرت مہوتسو سے بہتر وقت اور کیا ہو گا۔

یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ تاریخ کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی بہت بڑھ رہی ہے اور ایسے میں پرائم منسٹر میوزیم بھی نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جو انہیں ملک کے بیش قیمتی ورثے سے جوڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ 18 مئی کو پوری دنیا میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے منایا جائے گا۔ اس کے پیش نظر میں میرے پاس نوجوان ساتھیوں کے لیے ایک آئیڈیا ہے۔ کیوں نہ آنے والی چھٹیوں میں اپنے حلقہ احباب کے ساتھ مقامی میوزیم کا دورہ کریں۔ میوزیم کی یادوں کے ساتھ اپنے تجربے کا اشتراک کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم میوزیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اسے ملک کے شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس میوزیم میں مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، ڈاکٹر امبیڈکر، جئے پرکاش نارائن اور ہمارے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے بارے میں بھی بہت دلچسپ معلومات موجود ہیں۔

مسٹر مودی نے کہا کہ اب میوزیم کی اہمیت کے پیش نظر بہت سے لوگ خود آگے آ رہے ہیں اور ان کے لیے کافی عطیہ کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنے پرانے کلیکشن کو، تاریخی چیزوں کو بھی عطیہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’جب آپ ایسا کرتے ہیں، ایک طرح سے، آپ پورے معاشرے کے ساتھ ثقافتی سرمایہ بانٹتے ہیں۔ ہندوستان میں بھی لوگ اب اس کے لیے آگے آرہے ہیں۔ میں بھی ایسی تمام ذاتی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ (ایجنسی)