مغربی بنگال: طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-10-2025
مغربی بنگال: طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری
مغربی بنگال: طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

 



کولکتہ/ آواز دی وائس
اڑیسہ کی ایک میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ مغربی بنگال کے ضلع پَشچِم بَردھمان میں کچھ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ پولیس نے ہفتہ کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ طالبہ کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات دُرگاپور میں واقع ایک نجی میڈیکل کالج کے احاطے کے باہر پیش آیا۔ ان کے مطابق، دوسرے سال کی طالبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ رات کے کھانے کے لیے باہر گئی تھی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اڑیسہ کے جلیشور کی رہنے والی یہ میڈیکل طالبہ فی الحال قریبی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ انہوں نے کہا ک ہطالبہ کے گھر والوں کی شکایت کی بنیاد پر ہم نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں طالبہ کے والدین نے بتایا کہ انہیں اپنی بیٹی کے دوستوں کا فون آنے کے بعد آج صبح دُرگاپور پہنچنا پڑا۔
طالبہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 10 بجے ان کی بیٹی کے ساتھ "اجتماعی زیادتی" کی گئی، جب وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کالج کے احاطے سے باہر رات کے کھانے کے لیے گئی تھی۔
طالبہ کے والد نے کہا کہ ہمیں اس کے دوستوں کا فون آیا، جس سے ہمیں واقعے کی اطلاع ملی۔ ہم آج صبح یہاں پہنچے اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ میں نے سنا تھا کہ کالج میں تعلیم بہت اچھی ہے، اسی لیے ہم نے اپنی بیٹی کو یہاں میڈیکل کی پڑھائی کے لیے بھیجا تھا۔