کولکتہ ۔ نئی دہلی
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 29 اپریل یعنی بدھ کو ہوگی۔ پولنگ صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک مقررہ پولنگ اسٹیشنز پر جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس کے لیے تیاریاں نکمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سخت ترین سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ کا عمل پرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہو سکے۔تمام مراحل کی ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی، جس دن مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 23اپریل کو مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 93.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی، جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس غیر معمولی ٹرن آؤٹ کے بعد ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں نے اپنے حق میں انتخابی فائدہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسرا مرحلہ دونوں پارٹیوں کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ کئی اہم سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی جن میں بھوانی پور بھی شامل ہے جہاں ممتا بنرجی کا مقابلہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری سے ہوگا۔۔دوسرے مرحلے کی سیٹں آٹھ اضلاع پر مشتمل ہیں جن میں کولکاتا نارتھ، کولکاتا ساؤتھ، ہاوڑہ، نادیہ، نارتھ 24 پرگنہ، ساؤتھ 24 پرگنہ، ہوگلی اور پربا بردھمان شامل ہیں ۔ا ن انتخابات کے نتائج 4 مئی کو آسام، کیرالا، تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساتھ اعلان کیے جائیں گے۔


ٹی ایم سی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زیادہ ووٹنگ ان کے حق میں لہر کی نشاندہی کرتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ عوام اس انتخاب کو اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ سمجھ رہے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ بی جے پی این آر سی نافذ کرے گی۔اہم امیدواروں میں ممتا بنرجی کے علاوہ فرہاد حکیم، چندریما بھٹاچاریہ، ششی پنجا، اروپ بسواس، برتیا باسو اور سوجیت باسو شامل ہیں۔ بی جے پی نے بھی کئی نمایاں امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن میں سوپن داس گپتا اور روپا گانگولی شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اگرچہ 2021 میں ان علاقوں میں ٹی ایم سی کا غلبہ رہا تھا لیکن ووٹر فہرست میں تبدیلیاں اس بار نتائج پر اثر ڈال سکتی ہیں۔
پچھلے انتخابات کا رزلٹ
سال 2021 کے اسمبلی انتخابات 27 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان 8 مراحل میں ہوئے تھے۔ ان انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے 215 سیٹں جیت کر زبردست کامیابی حاصل کی جبکہ بی جے پی 77 سیٹوں کے ساتھ اپوزیشن بنی۔ تاریخ میں پہلی بار کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کوئی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئیں
تمام تیاریاں مکمل
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے بوتھ پر جا کر ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو ووٹ دینے کا موقع فراہم کرنا کمیشن کی ترجیح ہے اور جہاں کہیں بھی تشدد کی اطلاع ملے گی وہاں فوری کارروائی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شویتا اگروال نے بتایا کہ ووٹروں کے لیے تمام سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 16 اسمبلی حلقے اور 4660 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور ہر بوتھ کے اندر اور باہر کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ گرمی سے بچاؤ کے لیے شیڈز بھی بنائے گئے ہیں اور ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
Chunav Ka Parv, Paschim Bengal Ka Garv! ✨
— Election Commission of India (@ECISVEEP) April 28, 2026
New voters, new energy!
Through the SVEEP audio-visual initiative in Sonarpur Dakshin & Uttar, West Bengal is inspiring first-time voters to step forward and make their voices count.
Let’s celebrate the spirit of democracy with… pic.twitter.com/zPfAXwokdp
پارا ملٹری فورسیز کا مارچ
مرکزی ریزرو پولیس فورس نے کولکاتا کے پولرہاٹ علاقے میں روٹ مارچ اور عوامی رابطہ مہم چلائی تاکہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ فورس کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں بلا خوف ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔کولکاتا پولیس نے بہالا ویسٹ اسمبلی حلقے میں چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار سے 400000 روپے کی غیر حساب شدہ رقم ضبط کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی مقررہ ضابطوں کے تحت کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Salt Lake, West Bengal: On Election Preparedness by the CAPF, IG CRPF, Shalabh Mathur says, "... We are ready to provide security. All the senior officers are present here, troops are fully prepared, CAPF's are deployed in every area. There is deployment of civil force and we… pic.twitter.com/nxR1hLuw96
— IANS (@ians_india) April 27, 2026
ٹریفک کے لیے ہدایات
پولیس نے ٹریفک کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت 28 اپریل 29 اپریل اور 4 مئی کو مال بردار گاڑیوں پر پابندی رہے گی جبکہ مختلف اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت محدود یا متبادل راستوں پر منتقل کی جا سکتی ہے۔حکام کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے 100 میٹر کے دائرے میں صرف ووٹرز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ موبائل فون بوتھ کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور 4 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے دن صرف انتخابی ڈیوٹی پر مامور گاڑیوں کو ہی گنتی مراکز کے قریب آنے دیا جائے گا۔مغربی بنگال میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 29 اپریل کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 93.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سیاسی جماعتیں اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کر رہی ہیں۔
شہری ہیلپ لائن 10 مئی تک فعال
مغربی بنگال کے لوک بھون نے اعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹے چلنے والی شہری ہیلپ لائن کو 10 مئی تک جاری رکھا جائے گا تاکہ انتخابات آزادانہ منصفانہ اور خوف سے پاک ماحول میں منعقد ہو سکیں۔حکام کے مطابق یہ ہیلپ لائن شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنے شکایات درج کرنے اور فوری مدد پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ عوام کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی رکاوٹ یا دھمکی کی صورت میں بلا جھجھک ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔ تمام شکایات کو رازداری کے ساتھ حل کیا جائے گا۔
این آئی اے بھی چوکس
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے احتیاطی اقدامات کے طور پر ریاست کے مختلف علاقوں میں اپنی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں تاکہ انتخابی عمل کو پرامن بنایا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔حکام کے مطابق این آئی اے کی ٹیمیں پوربا بردھمان، ساؤتھ 24 پرگنہ، ہوگلی، نادیہ، ہاوڑہ اور کولکاتا سمیت کئی اضلاع میں موجود ہیں۔ یہ ٹیمیں دیسی بموں کی برآمدگی، غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود سے متعلق معاملات کی سرگرمی سے جانچ کر رہی ہیں۔اہلکاروں نے بتایا کہ ایجنسی نے اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کیا ہے تاکہ پولنگ سے پہلے، دوران اور بعد میں پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے اور امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔