ممتا بنرجی کی دہلی میں مودی سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ممتا بنرجی کی دہلی میں مودی سے ملاقات
ممتا بنرجی کی دہلی میں مودی سے ملاقات

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ممتا اور مودی کے درمیان یہ اعلیٰ سطحی میٹنگ پی ایم ہاؤس میں ہوئی۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ابھی دہلی کے چار روزہ دورے پر آئی ہوئی ہیں۔ میٹنگ میں ریاستوں کے جی ایس ٹی بقایا جات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔ ممتا آج صدر دروپدی مرمو سے ملنے بھی جائیں گی۔

ممتا بنرجی 7 اگست کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں بھی شرکت کرنے والی ہیں۔ وہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے بھی مل سکتی ہیں۔

مودی سے ملاقات سے پہلے، ممتا بنرجی نے جمعرات کو اپنی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ اس میں پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

 حالیہ دنوں میں ٹی ایم سی اور بی جے پی لیڈروں کے درمیان کئی مسائل پر اختلافات دیکھے گئے ہیں۔ ٹی ایم سی قائدین بھی ای ڈی کی کارروائی کو لے کر مرکزی حکومت کو گھیر رہے ہیں۔

ٹی ایم سی لیڈر مہنگائی، جی ایس ٹی جیسے دیگر مسائل پر بی جے پی حکومت کو لگاتار نشانہ بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مودی آئندہ 7 اگست2022 کو نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں زراعت، صحت اور معیشت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔