نئی دہلی
امریکہ کی ملکیت والے ایک تیل بردار جہاز پر تعینات ایک ہندوستانی عملے کے رکن کی عراق کے شہر بصرہ کے قریب سمندری پانیوں میں حملے کے بعد موت ہو گئی۔عراق میں موجود عراق میں ہندوستان کا سفارت خانہ نے اس موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز پر موجود دیگر 15 ہندوستانی عملے کے ارکان کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران خلیج فارس میں تجارتی جہازوں کو ایرانی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عراق میں ہندوستان کے سفارت خانے نے سماجی ذرائع ابلاغ پر جاری بیان میں کہا، “11 مارچ 2026 کو امریکہ کی ملکیت والا خام تیل لے جانے والا جہاز ‘سیفیسیہ وشنو ’ جو مارشل جزائر کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا، عراق کے بصرہ کے قریب حملے کا نشانہ بنا۔ اس واقعے میں بدقسمتی سے ایک ہندوستانی عملے کے رکن کی جان چلی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ باقی 15 ہندوستانی عملے کے ارکان کو بعد میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سفارت خانے کے مطابق وہ عراقی حکام اور بچائے گئے ہندوستانی ملاحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
سفارتی مشن نے جاں بحق ہونے والے عملے کے رکن کے اہلِ خانہ کے ساتھ گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔