ممبئی
مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث منگل کے روز دہلی، ممبئی، بنگلورو اور چنئی کے ہوائی اڈوں پر 250 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔
مغربی ایشیا میں کشیدگی کے سبب مسلسل چوتھے دن پروازیں متاثر ہوئیں اور ایئرلائن کمپنیوں نے بڑی تعداد میں پروازیں رد کر دیں۔
حکام کے مطابق دہلی ہوائی اڈے پر 80 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ ممبئی ہوائی اڈے پر 107 اور بنگلورو میں کم از کم 42 پروازیں رد کی گئیں۔چنئی ہوائی اڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں بتایا کہ وہاں 30 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں
۔28 فروری کو مغربی ایشیا میں بحران شروع ہونے کے بعد سے گزشتہ تین دنوں میں ہندوستانی فضائی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 1,117 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی ہیں۔