جانئے ! دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے موسم کا حال

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-06-2022
جانئے ! دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے موسم کا حال
جانئے ! دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے موسم کا حال

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں میں دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔

 ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں آج سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں میں دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔  اس کے علاوہ گوا، کرناٹک، مہاراشٹر، مغربی بنگال، سکم، کیرالہ اور گجرات میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

دہلی میں اتوار کو شدید گرمی کی وجہ سے دہلی والے کافی پریشان نظر آئے۔ اس دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے موسم میں تبدیلی آئے گی اور دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔اس کے بعد منگل سے ہفتہ تک وقفے وقفے سے بارش ہوگی، جس کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اس ماہ کے آخر تک دہلی کے درجہ حرارت میں کمی بھی ریکارڈ کی جائے گی۔

وہیں اگر ہم شمالی ہندوستان کی ریاستوں پر نظر ڈالیں تو لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری رہ سکتا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اس دوران مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی، کل سے اگلے ایک ہفتے تک تیز بارش کا امکان ہے۔

بہار کے کئی حصوں میں پچھلے کچھ دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پٹنہ میں آج تیز بارش سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پٹنہ میں کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اگر ہم اتراکھنڈ کی حالت دیکھیں تو یہاں دہرادون میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری تک رہ سکتا ہے اور اگلے کئی دنوں تک بارش دیکھی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری رہ سکتا ہے، جب کہ اگلے کئی دنوں تک بارش کے مکمل امکانات ہیں۔