ہم نےآٹھ سالوں میں اچھی حکومت دینے کی کوشش کی:پی ایم مودی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2022
ہم نےآٹھ سالوں میں اچھی حکومت دینے کی کوشش کی:پی ایم مودی
ہم نےآٹھ سالوں میں اچھی حکومت دینے کی کوشش کی:پی ایم مودی

 

 

راجکوٹ: مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے پچھلے آٹھ سالوں میں کئے گئے فلاحی کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ اس عرصے کے دوران حکومت نے غلطی سے بھی ایسا کچھ نہیں کیا جس سے شہریوں کا سر جھک جائے۔

پی ایم مودی نے ہفتہ کو راجکوٹ میں نئے تعمیر شدہ ماتوشری کے ڈی پی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت ملک کی خدمت کے آٹھ سال مکمل کر رہی ہے۔

پچھلے کئی سالوں میں، ہم نے غریبوں کی خدمت، اچھی حکمرانی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر پر عمل کرتے ہوئے، ہم نے ملک کی ترقی کو ایک نئی تحریک دی ہے۔" ’’یہ آپ کے سنسکار ہیں، محترم باپو (مہاتما گاندھی) اور سردار پٹیل کی اس پاک سرزمین کے سنسکار کہ 8 سال میں کوئی ایسا کام غلطی سے بھی نہیں ہوا جس سے ملک کے کسی شہری کو سر جھکانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ حکومت شہریوں کے لیے سہولیات کو 100 فیصد قابل رسائی بنانے کی مہم چلا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور امتیازی سلوک تب ختم ہوتا ہے جب ہر شہری کو سہولیات فراہم کرنا مقصود ہو۔ "آٹھ سالوں میں، ہم نے باپو اور سردار پٹیل کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے دیانتداری سے کوششیں کیں۔

باپو ایک ایسا ہندوستان چاہتے تھے جو غریبوں، دلتوں، قبائلیوں اور خواتین کو بااختیار بنائے؛ جہاں حفظان صحت اور صحت زندگی کا طریقہ بن جائے۔ "جب لوگوں کی کوششیں حکومتی کوششوں سے جڑ جاتی ہیں، تو خدمت کرنے کی ہماری طاقت بڑھ جاتی ہے۔

راجکوٹ میں یہ جدید ہسپتال اس کی ایک بڑی مثال ہے۔ اس سے پہلے آج پی ایم مودی نے راجکوٹ میں نئے تعمیر شدہ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا بھی معائنہ کیا جس کا انتظام شری پٹیل سیوا سماج کے زیر انتظام ہے۔