پارٹی کو نئی توانائی، حوصلہ ، عزم سے مضبوط بنانا ہے: سونیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-05-2022
پارٹی کو نئی توانائی، حوصلہ ، عزم سے مضبوط بنانا ہے: سونیا
پارٹی کو نئی توانائی، حوصلہ ، عزم سے مضبوط بنانا ہے: سونیا

 


آواز دی وائس،ادے پور

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ 'نو چنتن' کیمپ کے بعد نئی توانائی، حوصلہ اور عزم کے ساتھ ہمیں عوام کی توقعات کے مطابق کانگریس کی مضبوطی کے لیے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سامنے جو غیر معمولی حالات ہیں، ان سب کا طریقہ سے ہی مقابلہ کرنا ہے۔

جمعہ کو راجستھان کے ادے پور میں پارٹی کے تین روزہ 'نو سنکلپ شیویر' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمی گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک کے سامنے ایک سنگین بحران پیدا کر دیا ہے اور اس شیویر سے پارٹی کو نوسنکلپ اور نئی توانائی کے ساتھ قومی مسائل پر بات کریں گے، ان کا حل نئی توانائئ، حوصلہ اور عزم کے ساتھ نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'کم از کم حکمرانی زیادہ سے زیادہ حکومت' کی بات کی جاتی رہی ہے، لیکن بی جے پی حکومت نے اس کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

بی جے پی نے ہمیشہ پولرائزیشن اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کی سیاست پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس نے دلتوں اور قبائیلیوں کا حق مارا ہے اور ان کے ساتھ مظالم کرکے سماج کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ آج ملک کو درپیش چیلنجز اور غیر معمولی حالات کا مقابلہ غیر معمولی انداز میں ہی کیا جا سکتا ہے۔

اس چنتن شیویر کے ذریعے کانگریس کو اصلاحات کو لانا ہے اور یومیہ کام کرنے کے طریقے میں تبدیلی لا کر پارٹی کو نئی بلندیوں پر پہنچانا ہے۔