ہمیں پانی کی ایک ایک بوند کو بچانا ہے: ریکھا گپتا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-05-2026
ہمیں پانی کی ایک ایک بوند کو بچانا ہے: ریکھا گپتا
ہمیں پانی کی ایک ایک بوند کو بچانا ہے: ریکھا گپتا

 



نئی دہلی
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کے روز کہا کہ دہلی حکومت شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے بورویل پالیسی لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔گپتا نے بارش کے پانی کے ذخیرے کے پروگرام کے تحت دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کی جانب سے منعقدہ ‘کیچ دی رین’ پروگرام میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت بورویل پالیسی لانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، لیکن صرف انہی گھروں اور رہائشی کالونیوں کو مجاز بورویل مل سکے گا جہاں باقاعدہ طور پر بارش کے پانی کے ذخیرے کا نظام فعال ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں پانی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا، ہر ایک کو پانی بچانا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے ڈی جے بی کی ‘کیچ دی رین’ مہم کے لیے ایک خصوصی ‘شوبھنکر’ (علامتی کردار) کی بھی نقاب کشائی کی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا، "بارش کے پانی کا ذخیرہ ہماری روایت کی دانائی ہے، جسے آج کی ضرورت بنانا ہوگا۔ حکومت کی جانب سے 50,000 روپے تک کی سبسڈی، پانی کے بل میں 10 سے 15 فیصد تک کی رعایت اور مفت تکنیکی مدد جیسے اقدامات اس سمت کو رفتار دے رہے ہیں۔ اب ہدف یہ ہے کہ ہر گھر، ہر چھت اور ہر ادارہ اس کوشش کا فعال حصہ بنے۔
گپتا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ‘کیچ دی رین’ کو ایک عوامی تحریک بنائیں اور پانی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔آبی وسائل کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ یہ پہل بارش کے پانی کے ذخیرے کے نظام کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بارش کے پانی کے ذخیرے کو سنجیدگی اور مقررہ وقت کے اندر نافذ کیا جانا چاہیے۔