ہم اپنے اتحاد کو تسلیم نہیں کرتے، اس لیے جنگیں ہو رہی ہیں: بھاگوت

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-03-2026
ہم اپنے اتحاد کو تسلیم نہیں کرتے، اس لیے جنگیں ہو رہی ہیں: بھاگوت
ہم اپنے اتحاد کو تسلیم نہیں کرتے، اس لیے جنگیں ہو رہی ہیں: بھاگوت

 



جیسلمیر
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے جمعہ کے روز کہا کہ ہم اپنے باہمی اتحاد کو نہیں پہچانتے، اسی لیے دنیا بھر میں جھگڑے ختم نہیں ہوتے اور جنگیں جاری رہتی ہیں۔
بھاگوت نے کہا کہ لوگ دل کی کرُونا (ہمدردی) کو بھول گئے ہیں اور اس سچائی کو بھی فراموش کر چکے ہیں کہ ہم ظاہری طور پر الگ الگ نظر آتے ہیں، لیکن دراصل ہم سب ایک ہیں۔سنگھ کے سربراہ جیسلمیر میں جین برادری کے “چادر مہوتسو” کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ “دھرم سبھا” سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا كہ دل کی کرُونا لوگ بھول گئے ہیں... کیونکہ وہ اس سچائی کو بھول گئے ہیں کہ ہم دکھنے میں الگ الگ ہیں، مگر ہم سب ایک ہیں۔ اسی لیے جھگڑے کبھی ختم نہیں ہوتے اور جنگیں چلتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا كہ پہلی عالمی جنگ ہوئی... تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو اس کے لیے لیگ آف نیشنز قائم کی گئی، لیکن وہ زیادہ دیر نہیں چل سکی۔ پھر دوسری عالمی جنگ ہوئی۔ اس کے بعد دوبارہ ایسی صورتحال نہ ہو اس مقصد سے اقوامِ متحدہ کی بنیاد رکھی گئی، لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ حالات کیا ہیں۔ وہ اپنی جگہ موجود تو ہے مگر بے اثر ہو چکی ہے۔ جو جنگیں جاری ہیں وہ رک نہیں رہیں۔
بھاگوت نے کہا كہ یہ جھگڑے کیوں ہوتے ہیں؟ ... اس لیے کہ ہم اپنے اتحاد کو نہیں پہچانتے۔ اسی وجہ سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا كہ وقت بہت مشکل ہے۔ اور وقت کے ساتھ اپنے ملک، اپنے سماج اور اپنے دھرم کے درمیان مقابلہ بھی ہے۔ حملے وغیرہ تو ہو ہی رہے ہیں۔ یہ حملے بھی اسی لیے جاری ہیں کیونکہ ہم لوگ سوئے ہوئے ہیں... ہم لوگ بٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا كہ اگر ہم اپنی زندگی میں بھید بھاؤ اور ذاتی مفاد کو چھوڑ دیں اور ملک کے لیے جینے مرنے کے لیے تیار ہو جائیں تو ہمارا سماج بہتر بن جائے گا۔ ہمارے تمام اختلافات اور جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ ہندوستان ملک نہ صرف عظیم خوشحالی حاصل کرے گا بلکہ وشو گرو بن کر ایک نئی خوشحال اور خوبصورت دنیا کو جنم دے گا۔
باہمی ہم آہنگی کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا كہ اگر کسی تنازعے کو حل کرنا ہو تو سمجھوتہ اس کا راستہ نہیں ہوتا اور نہ ہی محض دلیل اس کا حل ہے۔ اس کا اصل راستہ سدبھاؤنا یعنی نیک نیتی ہے۔ اسی سے مسئلہ حل ہوتا ہے۔ نیک نیتی کے بغیر کوئی حل نہیں نکلتا۔ اس لیے ہمیں آہستہ آہستہ پورے سماج کو اسی جذبے کے ساتھ تیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا كہ تمام جھگڑے ختم ہو جائیں، ہم سب کھڑے ہو جائیں... دنیا میں دھرم کی حفاظت کے لیے۔ دنیا کے تمام لوگوں کو اپنی اپنی پسند، فطرت اور روایت کے مطابق موکش مارگ ملے، الگ الگ فرقے رہیں، اور دنیا ایک نئی خوبصورت اور خوشحال دنیا بنے۔ اس کے لیے ہمیں پہلے ایک ایسا سماج بن کر کھڑا ہونا ہوگا جو بغیر کسی امتیاز، بغیر خود غرضی، برابری پر مبنی اور استحصال سے پاک ہو۔
مہوتسو کے مقام پر پہنچنے سے پہلے بھاگوت نے سونار قلعہ کی گلیوں میں ای رکشا کے ذریعے گھوم کر پارشوناتھ جین مندر میں پوجا اَرجا کی۔انہوں نے دادا گُرو دیو کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ کا بھی اجرا کیا۔قابل ذکر ہے کہ گچھا دھپتی آچاریہ شری جنمنی پربھ سوری جی کی مقدس سرپرستی میں منعقد ہو رہے اس تین روزہ چادر مہوتسو کے تحت ہفتہ کے روز دنیا بھر میں ایک ساتھ ایک کروڑ آٹھ لاکھ عقیدت مندوں کے ذریعے اجتماعی طور پر دادا گرو اکتّیسا پاٹھ کرنے کا تاریخی مہاسنکلپ لیا جائے گا۔ مقررہ وقت پر ملک اور بیرون ملک عقیدت مند ایک ساتھ اس پاٹھ میں حصہ لیں گے۔