بنگلہ دیش کی جنگ آزادی ۔ فوجی افسر کی یادوں میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  AVT | 3 Years ago
بنگلہ دیش کی جنگ کی یادیں
بنگلہ دیش کی جنگ کی یادیں

 

          بنگلہ دیش فوج کے ریٹائرڈمیجرجنرل امام الزماں نے1971 کی جنگ میں پاکستان کے خلاف،جنرل وی کے سنگھ  سے جڑی ہوئی کچھ یادیں تازہ کیں۔ انھوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر بنگلہ دیش کی تینوں فوج کی ٹکڑیوں کا مارچ بہت اہم اور حوصلہ افزا قدم ہے۔ دونوں ملکوں کے فوجیوں نے بہت مختصر وقت میں پریڈ کی تیاری کی ہے۔اس سلسلے میں ہم نے اپنی روایتوں کو دنیا کے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ پریڈ میں ہمارے عظیم الشان ماضی کی عکاسی ہوگی۔ ہم مستقبل میں بھی توقع رکھتے ہیں کہ اس طرح کا اہتمام کیا جائے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ ملے۔ انھوں نے پاکستان کے خلاف جنرل وی کے سنگھ (جنرل سنگھ تب راجپوت رجمنٹ میں تھے)کے ساتھ ہونے والے واقعات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بہت قریب تھے اور ہم ایک ساتھ مل کر پاکستانی فوج کے خلاف کاروائی کے منصوبے بناتے تھے۔ یہ جنگ اچانک شروع ہوئی تھی اور ہم بنگلہ دیش کے جنوبی حصے سے داخل ہوئے تھے اور مل کر چاٹگام پر قبضہ کیا تھا۔ہندوستان کے یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر بنگلہ دیش کی فوجی ٹکڑیوں کی شمولیت کے سلسلے میں انھوں نے کہا کہ یہ بہت ہی حوصلہ افزا قدم ہے۔ یہ قدم ہمارے1971 کے تعاون کی روایات اور تاریخ کو زیادہ اہم بنائے گا۔ 
راج پتھ پر بنگلہ دیش کی تینوں افواج پر مشتمل ٹکڑی دس دستوں کی قیادت کرے گی۔ اس کی قیادت بنگلہ دیش کی فوج کریگی اور وہ پہلی چھ صفوں میں ہوگی۔ اگلی دو صفوں کی قیادت بنگلہ دیش بحریہ کریگی اور آخری دو صفوں کی کمان بنگلہ دیش فضائیہ کے ہاتھوں میں ہوگی۔ یہ مظاہرہ بنگلہ دیش کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ پر ہورہاہے۔ اس سے قبل اے این آئی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بنگلہ دیشی افواج کے تینوں دستوں کے لیڈرمحتشم حیدر چودھری نے کہاکہ ہم کوڈ19کے تمام ضابطوں کی پابندی کر رہے ہیں۔ 2021 کے یوم جمہوریہ میں بنگلہ دیشی افواج کے دستوں کی شرکت اس لئے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ بنگلہ دیش کو پاکستانی فوج کے قبضے سے آزاد ہوئے پچاس سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس کی آزادی ہندوستان کے تعاون سے ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے دستوں میں بنگلہ دیش آرمی کے بحریہ اورفضائیہ کے جوان شامل ہیں۔