وانگچک کی بیوی نے سی آر پی ایف پر اٹھائے سوال

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-09-2025
وانگچک کی بیوی نے سی آر پی ایف پر اٹھائے سوال
وانگچک کی بیوی نے سی آر پی ایف پر اٹھائے سوال

 



لیہہ/ آواز دی وائس
لیہہ میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد سونم وانگچک کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے پورے ہنگاموں کا ذمہ دار وانگچک کو ہی قرار دیا تھا۔ ہنگاموں کے سلسلے میں سونم پر کئی سنگین الزامات لگائے گئے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف قومی سلامتی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اب اس معاملے پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر گیتانجلی انگمو نے وضاحت پیش کی ہے اور تمام الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔
جودھپور جیل میں قید سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے ان کے خلاف "پاکستان سے تعلقات" اور غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ پورے ہنگاموں کے لیے انگمو نے  سی آر پی ایف کو ذمہ دار ٹھہرایا اور سوال اٹھایا کہ آخر اپنے ہی لوگوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟
اس سے پہلے جمعہ کو لداخ کے ڈی جی پی نے کہا تھا کہ سونم وانگچک پاکستانی انٹیلیجنس آپریٹو  کے رابطے میں تھے، جس کے بعد انہیں پچھلے مہینے گرفتار کیا گیا تھا۔
اب ہم قانونی راستہ اپنائیں گے : انگمو
سونم وانگچک کی اہلیہ، ہمالیان انسٹیٹیوٹ آف آلٹرنیٹو لرننگ  کی شریک بانی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونم کی گرفتاری کے بعد سے ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ انگمو نے کہا کہ وانگچک کو سخت قومی سلامتی کے قانون کے تحت 48 گھنٹے سے زیادہ بغیر کسی رابطے کے حراست میں رکھا گیا۔ اب ہم قانونی راستہ اپنائیں گے۔
وانگچک کا احتجاج پرامن تھا :گیتانجلی انگمو
سونم وانگچک کی اہلیہ نے کہا کہ سونم کا احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا اور یہ دس دن سے جاری تھا۔ اس دوران کسی قسم کی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی۔ ہنگاموں کے پیچھے سی آر پی ایف ذمہ دار ہے۔ انگمو نے کہا کہ سونم ترقی کے خلاف نہیں ہیں، بلکہ چھٹی شیڈول کے تحت مقامی لوگوں کو ترقی میں حصہ داری دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سونم پچھلے پانچ سالوں سے گاندھیانہ طریقے سے ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ ہنگامے بھڑکانے کے تمام الزامات غلط ہیں۔ جیسے ہی ہنگاموں کی خبر ملی، سونم نے اپنا انشنت ختم کر دیا اور لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔
ہم ہندوستان یا پاکستان نہیں دیکھتے :  سونم
گیتانجلی انگمو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے شوہر سونم کی جن پاکستان سفر کی وجہ سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں، وہ سب ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تھے۔ ہم اقوام متحدہ کی طرف سے منعقد کانفرنس میں گئے تھے۔ ہمالیہ کے گلیشیئر کے پانی میں ہم ہندوستان یا پاکستان نہیں دیکھتے۔