اقلیتی حقوق کے لیے جاگو! مہا مائناریٹی این جی او کی للکار

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 22-11-2025
اقلیتی حقوق کے لیے جاگو! مہا مائناریٹی این جی او کی للکار
اقلیتی حقوق کے لیے جاگو! مہا مائناریٹی این جی او کی للکار

 



  جلگاؤں:  اقلیتوں کے مختلف مسائل اٹھنے اور ان کے حقوق کی آگاہی کے لیے ’مہا مائناریٹی این جی او فورم‘ نے جلگاؤں میں ضلع انتظامیہ کو ایک تفصیلی عرضداشت دی۔ اس وفد نے ضلع اقلیتی افسر اور ضلع منصوبہ بندی افسر سے ملاقات کر کے اپنی اہم مانگیں پیش کیں اس موقع پر تنظیم کے صدر ذاکر شِکلگار، کارگزار صدر پروفیسر اسلم باری ،  معاون سکریٹری محسن شیخ، سابق میئر عبدالکریم سالار، مفتی ارون ندوی اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔

مہا مائناریٹی این جی او فورم کیا ہے؟

 یہ ریاست بھر کی مختلف اقلیتی تنظیموں کا ایک وفاق ہے۔ پچھلے چار برسوں سے یہ تنظیم اقلیتوں کی فلاح کے لیے آگاہی مہم چلا رہی ہے اور ان کے مسائل حکومت تک پہنچا رہی ہے۔2018سے یہ سلسلہ شروع ہوا، اور اس سال 11نومبر کو مولانا آزاد کی یومِ پیدائش پر ناگپور سے ریاست گیر اقلیتی ترقی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس بار خاص توجہ ودربھ اور خاندیش علاقوں پر ہے۔

تنظیم کی اہم مانگیں

. اقلیتی حقوق دن

 18دسمبر کو 'اقلیتی حقوق دن' کو سرکاری سطح پر منایا جائے، اور اس دن ضلع انتظامیہ اقلیتوں کے تمام مسائل حل کرنے میں سنجیدگی دکھائے۔

. دفتر اور بورڈ

ضلع میں اقلیتی شاخ کی منظوری تو ہے، لیکن نہ اس کا بورڈ ہے اور نہ دفتر نظر آتا ہے۔ فورم نے کہا کہ اگر حکومت ایک ماہ میں بورڈ نہیں لگاتی تو وہ خود لگا دیں گے۔

. تحفظ اور بجٹ
پندرہ نکاتی پروگرام کے تحت اقلیتوں کو تحفظ ملنا چاہیے، مگر جمنیر اور دوسری جگہوں پر لِنچنگ جیسے واقعات میں چارج شیٹ تاخیر سے داخل کی جاتی ہے، یہ الزام بھی لگایا گیا۔
ساتھ ہی، اقلیتوں کے لیے منظور شدہ بجٹ پورا خرچ کرنے کی مانگ کی گئی۔

. مستقل اقلیتی افسر
ضلع کلکٹر آفس میں اقلیتی شعبہ کا اضافی چارج ختم کر کے ایک مستقل اقلیتی افسر مقرر کیا جائے۔

آئین اور حقوق

تنظیم کے ذمہ داروں نے کہا کہ ہم آئین بچانے کی بات تو کرتے ہیں، مگر آئین نے ہمیں کیا دیا ہے، یہ اکثر لوگوں کو معلوم ہی نہیں۔ جب تک اپنے حقوق کا علم نہیں ہوگا، ہم جدوجہد کیسے کریں گے؟ اسی لیے 18دسمبر کو یہ دن منانا ضروری ہے۔

انتظامیہ کا ردِعمل

وفد کی ضلع منصوبہ بندی افسر سے تقریباً ایک گھنٹے کی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ افسر نے سبھی مطالبات کو سنجیدگی سے سنا۔تنظیم کے نمائندوں نے کہا کہ بچہ جب تک روتا نہیں، ماں بھی دودھ نہیں دیتی۔ اسی طرح ہمیں بھی اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی ہوگی۔"اگر 18 دسمبر کو یہ دن سرکاری طور پر نہ منایا گیا تو وہ جمہوری طریقے سے احتجاج کریں گے