و ن ڈسٹرکٹ۔ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے ہورہا ہے کام:یوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-07-2021
وزیر اعلی یوگی
وزیر اعلی یوگی

 

 

 سدھار تھ نگر:25جولائی(یواین آئی)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ حکومت شہریوں کی طبی سہولیت کے لئے کمر بستہ ہے اور طبی سہولیات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے کام کررہی ہے 

مسٹر یوگی نے یہاں اسٹیٹ میڈیکل کالج کا جائزہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ ریاستی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے تک سبھی اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کئے جائیں گے۔ سدھارتھ نگر میں اکتوبر تک میڈیکل کالج شروع ہوجائے گا