گوہاٹی/ آواز دی وائس
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے فلسفی اور مفکر سوامی وویکانند کی برسی پر جمعے کے روز انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی تعلیمات آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں گونجتی ہیں۔
سرما نے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سوامی جی کی دی ہوئی تعلیمات آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں گونجتی ہیں اور ان کی تعلیمات روحانی بیداری رکھنے والے نوجوانوں کی قیادت میں ایک مضبوط قوم کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان کے عظیم ترین سنتوں میں سے ایک کو میرا سلام۔
عظیم روحانی رہنما، فلسفی اور مفکر سوامی وویکانند کی پیدائش 12 جنوری 1863 کو کلکتہ میں ہوئی تھی اور ان کا انتقال 4 جولائی 1902 کو ہوا تھا۔
انہیں 1893 میں امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ عالمی مذاہب پارلیمنٹ میں اپنے یادگار خطاب کے لیے جانا جاتا ہے، جہاں انہوں نے ہندوستان کی ثقافت اور روایات کو مضبوط انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔