آسام - میزورم سرحد ی تنازعہ پر تشدد ۔ چھہ پولیس والے ہلاک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2021
سرحدی تنازعہ اور خونریزی
سرحدی تنازعہ اور خونریزی

 



 

گواہاٹی: آسام اور میزورم کے بیچ سرحد ی تنازعہ نے کل پر تشدد شکل اختیار کرلی۔ جب پر تشدد جھڑپوں میں چھہ پولیس والے ہلاک ہو گئے۔زخمیوں میںپولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 50 دیگر لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے کی پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اس معاملہ میں دنوں نے مرکز سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے خبر یہ بھی ہے کہ سرحد کو لے کر دونوں صوبوں کے وزراعلی کے بیچ کہا سنی بھی ہوئی ہے۔

 اہم بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دونوں صوبوں کے وزراء اعلی سے گفتگو کی ہے اور ان سے سرحد پر امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ مگر آج کے واقعہ نے ایک بارپھر معاملہ کو طول دیدیا ہے۔

 دونوں ریاستوں کے بیچ یہ تنازعہ بہت لمبے وقت سے ہے۔آسام کے براک وادی کے ضلع کچھار،کریم گنج اور ہیلا کانڈیہ میزورم کے تین اضلاع آئیذول، کولاسب اور مامت کے ساتھ 164 کلومیٹر لمبی سرحد شیئر کرتے ہیں ۔

 تنازعرہ پر آسام کے وزیر اعلی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹیوٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ مجھے یہ اطلاع کرتے ہوئے افسوسہو رہا ہے کہ آسام میزورم کی آئینی سرحد پر حفاظت کرتے ہوئے آسام پولیس کے چھہ بہادر جوان شہید ہو گئے ہیں ۔ دوسری جانب آسام کے وزیر اعلی نے میزورم پولیس کا وہ ویڈیو بھی ٹویٹ کیا ہے ڈجس میں وردی پوش خونریزی کے بعد جشن منا رہے ہیں۔