نائب صدر الیکشن: اپوزیشن امیدوار کے نام کا اعلان

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2025
نائب صدر الیکشن: اپوزیشن امیدوار کے نام کا اعلان
نائب صدر الیکشن: اپوزیشن امیدوار کے نام کا اعلان

 



نئی دہلی: جسٹس بی سدرشن ریڈی نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ان کے نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن نے اتفاقِ رائے سے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس بی۔ سدرشن ریڈی کے نام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس سے پہلے اپوزیشن اتحاد انڈیا کے رہنماؤں نے نائب صدر کے امیدوار کے انتخاب اور اعلان کے لیے 10 راجاجی مارگ پر ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد اپوزیشن نے ان کے نام کا اعلان کیا۔ جسٹس بی۔ سدرشن ریڈی 21 اگست کو نامزدگی داخل کریں گے۔

جسٹس بی۔ سدرشن ریڈی (بی اے، ایل ایل بی) کی پیدائش 8 جولائی 1946 کو ہوئی۔ 27 دسمبر 1971 کو وہ آندھرا پردیش بار کونسل، حیدرآباد میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں رِٹ اور سول مقدمات کی پیروی کی۔ 1988 سے 1990 کے دوران وہ ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل کے طور پر کام کرتے رہے۔ انہوں نے 1990 میں چھ ماہ کے لیے مرکزی حکومت کے ایڈیشنل اسٹینڈنگ کاؤنسل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ا

نہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کے لیے قانونی مشیر اور مستقل وکیل کے طور پر بھی کام کیا۔ انہیں 2 مئی 1995 کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا۔ سال 2005 میں انہیں گوہاٹی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا، اور 2007 میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج کے طور پر مقرر کیا گیا۔ وہ 2011 میں ریٹائر ہوئے۔