وی ایچ پی کا صدر جمہوریہ کو میمورنڈم،تبدیلی مذہب پر پابندی کا مطالبہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2026
وی ایچ پی کا صدر جمہوریہ کو میمورنڈم،تبدیلی مذہب پر پابندی کا مطالبہ
وی ایچ پی کا صدر جمہوریہ کو میمورنڈم،تبدیلی مذہب پر پابندی کا مطالبہ

 



ہمیرپور (ہماچل پردیش): وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے ہفتہ کے روز صدر دروپدی مرمو کو ایک میمورنڈم بھیج کر مبینہ مذہب تبدیلی اور "لو جہاد" کے معاملات پر قابو پانے کے لیے سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وی ایچ پی کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری پنکج بھارتیہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایسے واقعات میں اضافے پر تشویش ظاہر کی اور سخت قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کارپوریٹ اور تجارتی شعبوں میں بھی ہندو خواتین سے متعلق مذہب تبدیلی اور "لو جہاد" کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ پنکج بھارتیہ نے کہا، "ناسک میں معروف اداروں سے جڑی حالیہ وارداتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ‘لو جہاد’ کا دائرہ اب تعلیم یافتہ طبقے اور پیشہ ورانہ شعبوں تک پھیل چکا ہے۔

انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں جنگلات، عوامی اور ریلوے زمینوں پر تجاوزات کا بھی الزام لگایا اور اسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ سماجی بدامنی پھیلانے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی جا رہی ہے۔ ادھر، ہمیرپور میں بجرنگ دل کے رہنماؤں نے کہا کہ ان کی تنظیم ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔