ویلور: ہندو کی آخری رسومات، مسلمانوں نے کی مدد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-04-2022
ویلور: ہندو کی آخری رسومات، مسلمانوں نے کی مدد
ویلور: ہندو کی آخری رسومات، مسلمانوں نے کی مدد

 

 

آواز دی وائس،ویلور

ریاست تمل ناڈو کے ضلع ویلور میں کچھ مسلمان مردوں کے ایک گروپ نے بدھ کی شام ضلع کے پرنمبتو میں ایک ہندو شخص کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

متوفی کی شناخت دنیش (30) کے طور پر کی گئی ہے، جو گزشتہ کچھ دنوں سے پرنمبتو سرکاری اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

اسپتال کے کوریڈور میں لیٹے ہوئے اس کی موت ہوگئی۔ اس کے خاندان کے افراد بشمول اس کے بھائی سدھاکر اور اس کی والدہ کے پاس لاش کو جلانے یا آخری رسومات ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

مجیٹھے ٹرسٹ کے مسلم ارکان نے خاندان کی لاش کو جلانے اور ہندو رسومات کے مطابق آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

اس واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔