ویکسین :جلد ہی 5 سال سے 18 سال کے بچوں کے لیے بھی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2021
ایک اچھی خبر
ایک اچھی خبر

 

 

آواز دی وائس :ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا  نے حیدرآباد میں قائم کمپنی بائیولوجیکل ای لمیٹڈ کو 5 سال سے 18 سال تک کے بچوں پر ویکسین کا 2/3 فیز ٹرائل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 بائیولوجیکل ای لمیٹڈ کی 'کاربیویکس' ویکسین ستمبر کے آخر تک ہندوستان میں لانچ کی جا سکتی ہے۔ کاربوایکس پہلی کورونا ویکسین ہے جو سپائیک پروٹین سے بنی ہے جو ملک میں سستے داموں دستیاب ہوگی۔

مرکزی حکومت نے کاربوایکس ویکسین کی 30 کروڑ خوراکوں کی فراہمی کے لیے 1500 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی بھی کی ہے۔