نئی دہلی : آواز دی وائس
یہ ملک کے لیے بہت ہی غمناک اور تکلیف دہ لمحہ ہے،ملک سوگوار ہے ،اترکاشی میں جو بھیانک تباہی آئی ہے ،اس کا درد ناقابل بیان ہے،بادل کے پھٹنے اور پہاڑوں سے ملبے کا گرنا ایک بہت بڑا المیہ ہے، اس وقت ہم سب ان پریشان حال لوگوں کے ساتھ ہیں جن کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگیا ہے ۔یہ وقت ہے ایک ساتھ کھڑے ہونے کا ،پریشان حال لوگوں کے ساتھ ہمدری کا ۔
ملک کے ممتاز مسلم رہنماؤں نے اتر کاشی میں بادلوں کے پھٹنے کے واقعہ پر سخت ملال ظاہر کیا ہے
جمعیت اہل حدیث ہند کے سربراہ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نےاترکاشی میں قدرتی آفت پر سخت افسوس ظاہر کیا اور پریشان حال لوگوں کے لیے دعا کی ۔انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ اس تباہی نے ہر کسی کو صدمہ دیا ہے ،ہماری ہمدردی ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس تباہی میں سب کچھ گنوا دیا ۔ ہماری دعا ہے کہ اتر کاشی کے لوگوں کی پریشانیاں جلد دور ہوں ،میں تعریف کرتا ہوں ،ہماری فوج کی ،بچاو میں مصروف اہلکاروں کی اور حکومت کی ،جنہوں نے اس آفت کے بعد دن رات محنت کی ہے ۔
اتر کاشی کی تباہی بہت ہی افسوسناک ہے- مولانا
— Awaz-The Voice URDU اردو (@AwazTheVoiceUrd) August 7, 2025
اصغر علی امام مہدی سلفی#Uttarakhand imamsalafi pic.twitter.com/u1pQpIxwFl
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس نازک وقت میں اپیل کرتا ہوں کہ ہر ہندوستانی اتر کاشی کے ساتھ کھڑا ہو ۔ کو کھڑا رہنے کی اپیل کرتے ہیں ،ہم بھی اس وقت فرقہ وارانہ بھائی چارے اور ہم آہنگی کا نمونہ پیش کرتے ہوئے پریشان حال لوگوں کے ساتھ ہیں۔جمعیت اہل حدیث ہند اتر کاشی میں تباہی پر بہت افسوس کا اظہار کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ جلد سے جلد حالات معمول پر آسکیں ۔
دھرالی سانحہ: جمعیۃ کے صدر کا اظہارِ رنج و غم، امدادی سرگرمیوں کی اپیل
جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی کے علاقے دھرالی میں اچانک پہاڑی سیلاب سے ہونے والی زبردست تباہی اور جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جمعیۃ کی اتراکھنڈ یونٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں۔ مولانا مدنی نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ پہاڑی علاقوں میں اس طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنائے اور اس پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ "اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے، لاپتہ افراد کو ان کے اہل خانہ سے ملائے، اور ہمارے ملک کو اس قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔
اس سے قبل جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ اس سانحے سے انتہائی رنجیدہ ہیں اور ان کی تنظیم ہر ممکن مقام پر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس آزمائش کی گھڑی میں اُتّرکاشی کے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ جہاں جہاں ممکن ہو، جماعت اسلامی ہند کے کارکنان اور رضاکار مقامی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ مل کر جاری امدادی وراحت کاری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو تیار ہیں۔"
We express deep concern and grief over the tragic loss of lives and widespread destruction caused by the cloudburst and subsequent flash floods in Uttarkashi, Uttarakhand. The devastating flash floods triggered by a cloudburst in Dharali village have led to immense destruction,… pic.twitter.com/kCfrEb3EJS
— Jamaat-e-Islami Hind (@JIHMarkaz) August 5, 2025