اترا کھنڈ: تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفا دیدیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
تیرتھ سنگھ راوت نے دیا استعفا
تیرتھ سنگھ راوت نے دیا استعفا

 

 

دہرادون: اترا کھنڈ کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل ہے۔ بی جے پی کی پریشانیاں ہیں۔در اصل چار مہینے پہلے ہی وہاں تیرتھ سنگھ راوت کو نیا وزیر اعلی بنایا تھا لیکن اتراکھنڈ کے اس چار مہینے پہلے والے وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت نے جمعہ یعنی کل دیر رات گورنر بیبی رانی موریہ کو اپنا استفعی سونپ دیا۔

ریاستی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا ہوگئی ۔بہرحال استعفا دینے کے بعد تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کا، ان کو موقع دئے جانے کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئینی دشواری کے چلتے وہ مستعفی ہو رہےہیں۔ واضح رہے ان کو چھہ ماہ کے اندر اسمبلی کے کسی بھی ہاؤس کا رکن بننا تھا اور ان کے لئے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا تھا۔

انہوں نے اس کی وجہ کووڈ بتائی ہے کہ کووڈ کی وجہ سے چناؤ ہونا مشکل تھا۔مبصرین کی رائے ہے کہ ان کو قانون ساز کونسل کا رکن منتخب کیا جا سکتا تھا لیکن اس وقت وہ بھی ممکن نہیں تھا۔

 تیرتھ نے کل صبح سے جاری قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے دیر رات 11 بجے اپنی کابینہ کے ساتھیوں سبودھ انیال، اروند پانڈے، وشن سنگھ چفال، گنیش جوشی اور ایم ایل اے راجیش شکلا کے ساتھ راج بھون پہنچ کر گورنر بییی رانی موریہ کو اپنا استعفی دیا۔ اس دوران ان کے ساتھ پارٹی کے ریاستی صدر مدن کوشک بھی موجود تھے۔ مسٹر تیرتھ تقریباً 10 منٹ تک راج بھون میں رہے۔