اتراکھنڈ: کھائی میں گری گاڑی، 3 ہلاک

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-10-2025
اتراکھنڈ: کھائی میں گری گاڑی، 3 ہلاک
اتراکھنڈ: کھائی میں گری گاڑی، 3 ہلاک

 



دہرہ دون/ آواز دی وائس
اترکھنڈ کے ٹہری ضلع کے نریندر نگر علاقے میں پاوکی دیوی روڈ پر ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گر جانے سے اس میں سوار تین نوجوان ہلاک ہو گئے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
ایس ڈی آر ایف سے موصولہ معلومات کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی دیر رات نائی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک اسکارپیو گاڑی اچانک تقریباً 200 سے 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پولیس کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا جو پوری رات جاری رہا۔
ایس ڈی آر ایف نے بتایا کہ حادثے میں تین نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو شدید زخمیوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے کا شکار تمام نوجوان رِشی کیش کے شیام پور علاقے کے رہنے والے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت وِمل کنڈیال (31)، راہل کلڑا (23) اور آشیش کلڑا (26) کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ نکھل رَمیولا (21) اور تنوج پنڈیر (26) شدید زخمی ہیں۔
حادثے کے وقت گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جو شیام پور کے گھڑی میچک سے نائی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔