اتراکھنڈ تیز بارش، معمولات زندگی متاثر، 35 کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اتراکھنڈ تیز بارش، معمولات زندگی متاثر، 35 کی موت، 9 لاپتہ
اتراکھنڈ تیز بارش، معمولات زندگی متاثر، 35 کی موت، 9 لاپتہ

 

 

  نینی تال: اتراکھنڈ میں گزشتہ اتوار سے مسلسل ہورہی تیز بارش کے سبب گدیرو ندی میں ملبہ آنے اور تودے کھسکنے کے سبب 35 لوگوں کی موت ، 8 زخمی اور 9 لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ریاست کے مختلف مقامات پر تودے کھسکنے کے سبب پہاڑوں سے پتھر گرنے اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے سبب متعدد قومی شاہراہوں، ضلع اور دیہی راستوں میں روکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی صبح سے ہی آفت زدہ علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ کنبوں کو اقتصادی امداد اور راحتی کاموں کو جنگی پیمانے پر جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کی شام دیر گئے بتایا کہ آج صبح 7 بجے ضلع نینی تال کی تحصیل مکتشور کے گاؤں توتا پانی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ پانچ افراد موقع پر ہی ملبے دبنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

اسی ضلع کی تحصیل دھری کے گاؤں چوکھٹا میں دوپہر 12 بجے ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پانچ افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ دوپہر 2 بجے تحصیل کھیرنہ کے علاقے کینچی دھام میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک جھونپڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ضلع نینی تال کی تحصیل بھوالی کے رام گڑھ میں ، موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے نو لوگوں کی موت ہو گئی ہے ، جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ضلع میں 18 افراد جاں بحق ، دو افراد زخمی اور پانچ لاپتہ ہیں جبکہ تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں