یو پی: آئی پی ایس افسر کے گھر میں چوری

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-09-2025
یو پی: آئی پی ایس افسر کے گھر میں چوری
یو پی: آئی پی ایس افسر کے گھر میں چوری

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) کے ایک افسر کے بند مکان میں چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق 2012 بیچ کے آئی پی ایس افسر جمنا پرساد اس وقت گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) میں پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) کے عہدے پر تعینات ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ افسر اور ان کا خاندان اس وقت نوئیڈا میں مقیم ہے، جبکہ لکھنؤ کے وکاس نگر میں واقع ان کے گھر کی دیکھ بھال ان کے ایک رشتہ دار کر رہے تھے۔ جب کیئر ٹیکر اسِت سدھارتھ 22 ستمبر کو وکاس نگر کے سنجے وہار میں واقع گھر پہنچے تو پایا کہ بجلی کٹی ہوئی ہے۔
چوری کا پتہ کیسے چلا؟
درج ایف آئی آر کے مطابق، 23 ستمبر کو جب بجلی محکمہ کے افسر بجلی سپلائی درست کرنے پہنچے اور گھر کھولا گیا تو پتہ چلا کہ پیچھے کی کھڑکی کی گرل کٹی ہوئی ہے اور کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، دو دیواری گھڑیاں، تین کلائی گھڑیاں، تحفے کی کچھ اشیاء، 50 ہزار روپے نقدی، 10 چاندی کے سکے، چاندی کے برتن، 20 نلکے اور دیگر قیمتی سامان غائب پایا گیا۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھنؤ پولیس نے کہا کہ وکاس نگر تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا، "تفتیش جاری ہے اور آئندہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔