اتر پردیش: سنبھل جامع مسجد نے رمضان سے پہلے لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت مانگی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2026
اتر پردیش: سنبھل جامع مسجد نے رمضان سے پہلے لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت مانگی
اتر پردیش: سنبھل جامع مسجد نے رمضان سے پہلے لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت مانگی

 



سنبھل: اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے صدر نے آئندہ رمضان المبارک سے قبل مسجد میں لاؤڈ اسپیکر نصب کرنے کی اجازت کے لیے پیر کو ضلع مجسٹریٹ کو ایک خط لکھا ہے۔ شاہی جامع مسجد کے صدر ظفر علی نے خط میں کہا ہے کہ رمضان کے دوران لاؤڈ اسپیکر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مسجد میں نماز ادا کرنے والے تمام نمازیوں کو امام کی آواز صاف اور واضح طور پر سنائی دے سکے۔

ظفر علی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 فروری سے رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے، اس لیے مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کی ضرورت ہے تاکہ امام کی جانب سے مسجد کے اندر دی جانے والی نماز اور تقاریر مسجد کے اندر دور بیٹھے نمازیوں تک بھی پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ درخواست امام اور نمازیوں کے درمیان کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے دی گئی ہے اور رمضان کی نمازوں کے دوران ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری قوانین کے مطابق اجازت دینے کی گزارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فروری 2025 میں عوامی مقامات پر صوتی آلودگی کے خلاف حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کے دوران متعدد مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے تھے۔