ہاپوڑ/ آواز دی وائس
پولیس نے اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک نوجوان کے خلاف 10ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کرنے اور اس کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ سمبھولی پولیس اسٹیشن کے انچارج سمیت تومر نے بتایا کہ متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق سمبھولی علاقے کے ایک گاؤں میں رہنے والے ایک شخص نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ اس کے گاؤں میں رہنے والے ملزم نوجوان (22) نے اس کی 14 سالہ بیٹی کو کسی بہانے بلایا اور گاؤں کے مضافات میں واقع پنچایت گھر میں لے گیا۔
والد نے الزام لگایا کہ ملزم نے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی اور فرار ہوگیا۔
تومر نے کہا کہ پولیس نے ملزم کی تلاش میں تفتیش شروع کر دی ہے۔