اتر پردیش: ایس آئی آر کی تاریخ بڑھائی جائے:چندر شیکھر

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 29-11-2025
اتر پردیش: ایس آئی آر کی تاریخ بڑھائی جائے:چندر شیکھر
اتر پردیش: ایس آئی آر کی تاریخ بڑھائی جائے:چندر شیکھر

 



نئی دہلی: اسی دوران آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر اور نگینہ سے رکنِ پارلیمنٹ چندرشیکھر آزاد کا بیان سامنے آیا ہے۔ چندرشیکھر نے SIR پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کی آخری تاریخ 4 تاریخ رکھی گئی ہے، ویب سائٹ بھی سست چل رہی ہے اور صرف چالیس فیصد فارم ہی اپ لوڈ ہو پائے ہیں۔

نگینہ کے ایم پی چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ بی ایل او ذہنی طور پر پریشان ہیں، خودکشی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ مشکل اُن خواتین کو پیش آ رہی ہے جو کم پڑھیں لکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت ایس آئی آر کی میعاد نہیں بڑھائی گئی تو اس کا سب سے بڑا نقصان کمزور طبقات کے ووٹوں پر پڑے گا۔

چندرشیکھر آزاد نے آگے کہا: ووٹ کا حق ہمیں آسانی سے نہیں ملا، اس کے لیے بابا صاحب امبیڈکر کے چار بچوں نے قربانی دی۔ انہوں نے اپنے کارکنان سے کہا کہ وہ سب کام چھوڑ دیں، کیونکہ جب ووٹ محفوظ رہیں گے تبھی پالیسیوں کا فائدہ ملے گا، تبھی حقوق محفوظ رہیں گے، تبھی سماجی عزت باقی رہے گی اور تبھی آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔

چندرشیکھر آزاد نے اپنے کارکنوں سے اپیل کی کہ: وہ ایک ایک ووٹ کی حفاظت کریں اور بی جے پی کی ووٹ چوری کی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ووٹ محفوظ رہیں گے تبھی ہماری طاقت بھی محفوظ رہے گی اور تبھی اتر پردیش میں ایک نیا سویرا آئے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اساتذہ SIR کے کام میں لگے ہوئے ہیں جس سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے بی ایل او کی صحت پر بھی تشویش ظاہر کی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) غریبوں، مظلوموں، دلتوں اور اقلیتوں کے ووٹ کاٹ کر چوری کرنا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن کو وقت بڑھانا چاہیے۔ ہم ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن ختم ہو چکا ہے، اپوزیشن کہاں ہے؟ صرف آزاد سماج پارٹی ہی اپوزیشن ہے جو سڑک پر جدوجہد کر رہی ہے۔