امریکی وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن آج اہم ملاقاتیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آج اہم سفارتی ملاقاتیں ہونگی
آج اہم سفارتی ملاقاتیں ہونگی

 

 

نئی دہلی :امریکی وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن، نئی دلّی میں آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دونوں ممالک، بھارت-امریکہ کے درمیان وسیع اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات اور اُنہیں مزید ٹھوس بنانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

بات چیت میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر توجہ دی جائے گی جن میں کووڈ انیس وبا سے بحالی، بھارت-بحرالکاہل خطّہ اور اقوام متحدہ میں افغانستان اور اس سے متعلق تعاون شامل ہیں۔

 بلنکن،بھارت کے دو روزہ دورے پر کَل شام نئی دلّی پہنچے ہیں۔بلنکن کا امریکی وزیر خارجہ کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد، بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملنے کے لیے جائیں گے۔

۔ وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کریں گے۔

 وزیر خارجہ بلنکن کا دورہ اعلیٰ سطح کے دوطرفہ مذاکرات کو جاری رکھنے اور بھارت-امریکہ عالمی اہم شراکت داری کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے