امریکہ - ایران جنگ بندی: ہندوستان کا پہلا ردعمل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2026
امریکہ - ایران جنگ بندی: ہندوستان کا پہلا ردعمل
امریکہ - ایران جنگ بندی: ہندوستان کا پہلا ردعمل

 



نئی دہلی: امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ میں جنگ بندی کے اعلان پر بھارت کی پہلی سرکاری ردعمل سامنے آگیا ہے۔ بدھ (8 اپریل 2026) کو وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسے امید ہے کہ اس جنگ بندی سے مغربی ایشیا میں مستقل امن قائم ہوگا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر پوسٹ کے ذریعے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بھارت شروع سے ہی بات چیت کے ذریعے کشیدگی ختم کرنے کی وکالت کرتا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا، "ہم پہلے بھی مسلسل کہتے رہے ہیں کہ موجودہ تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کشیدگی کم کی جائے اور امن کے قیام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ناگزیر ہے۔

بیان میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ سے ہونے والے نقصانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی اور تجارتی نظام متاثر ہوئے اور عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت نے امید ظاہر کی کہ اب آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی سپلائی اور عالمی تجارت کا بہاؤ دوبارہ بحال اور جاری رہے گا۔