نئی دہلی - اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بدھ کے روز کہا کہ اردو دنیا کی سب سے خوبصورت زبان ہے اور ہندو مسلم ہم آہنگی ملک کی ترقی اور اتحاد کے لیے نہایت ضروری ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 105ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کی تعریف کی کہ یہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب اور جمہوری روح کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’جامعہ کا موٹو سانگ ہمارے قومی اقدار کی بہترین نمائندگی کرتا ہے۔ میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب یہ جامعہ قائم ہو رہی تھی تو مہاتما گاندھی اور سروجنی نائیڈو جیسے عظیم رہنماؤں نے اس کی بھرپور حمایت کی تھی۔‘قومی تعلیمی پالیسی (NEP) کے نفاذ کی تعریف کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ وہ جامعہ کے تعلیمی معیار اور قومی درجہ بندی سے بے حد متاثر ہیں۔
NCC Gaurd of Honour to Prof. Mazhar Asif and Mr. Kiren Rijiju on the 105th foundation day, Jamia Millia Islamia, New Delhi. pic.twitter.com/VfiZ8BnXEl
— Ganpat Teli (@gateposts_) October 29, 2025
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں کھلے مباحثے بہت ضروری ہیں۔ ہماری جمہوریت میں لوگ اپنے خیالات شدت سے پیش کرتے ہیں جس سے کبھی کبھی اختلافات پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن جب تک اس سے ملک کو نقصان نہ پہنچے یہ برا نہیں۔رجیجو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اکثر شور شرابہ ہوتا ہے مگر یہ وہی جگہ ہے جہاں مختلف خیالات کا اظہار ممکن ہے۔انہوں نے کہا بطور پارلیمانی امور کے وزیر کبھی کبھی ایوان چلانا مشکل ہو جاتا ہے مگر پارلیمنٹ میں ہونے والا شور جمہوریت کی زندگی کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگاموں کے باوجود اہم قوانین آخرکار ملک کے مفاد میں منظور ہو ہی جاتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ آئین کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں کیونکہ یہ ہر مسئلے کا حل فراہم کرتا ہے۔
For over 100 Yrs, Jamia Millia Islamia has stood as a beacon of excellence in education, research & service to the nation.
— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) October 29, 2025
By nurturing curious minds & igniting young dreams, it continues to shape the leaders of tomorrow, true builders of a stronger Bharat. @jmiu_official https://t.co/F8kySdIaB9 pic.twitter.com/Z5KbD73Fgg
انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی قائم رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ہندوستان میں تسلیم شدہ چھ اقلیتوں میں سے تقریباً 80 فیصد مسلمان ہیں۔ اس لیے بڑی برادریوں یعنی ہندو اور مسلمان دونوں پر ذمہ داری ہے کہ امن اور ہم آہنگی برقرار رکھیں۔ اگر وہ سکون سے رہیں گے تو باقی چھوٹی برادریاں بھی ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتی رہیں گی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ وہ بہترین علامت ہے جہاں سے ایسا پیغام عام ہو سکتا ہے۔