یو پی ایس سی رزلٹ 2022:تین کشمیریوں نے حاصل کی کامیابی ،دو امیدوار ٹاپ 100میں۔ جامعہ آر سی اے کے 23 طلباء میرٹ لسٹ میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2023
یو پی ایس سی رزلٹ 2022:،تین کشمیریوں نے حاصل کی کامیابی ،دو امیدوار ٹاپ 100میں۔ جامعہ آر سی اے کے 23 طلباء میرٹ لسٹ میں
یو پی ایس سی رزلٹ 2022:،تین کشمیریوں نے حاصل کی کامیابی ،دو امیدوار ٹاپ 100میں۔ جامعہ آر سی اے کے 23 طلباء میرٹ لسٹ میں

 

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن نے یو پی ایس سی  سی اسی ای  2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 

اس بار  933میں سے 29مسلمان امیدوار شامل ہیں ،جن میں سے دو کشمیر کے ہیں ۔ جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ آر سی اے کے 23امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔

اس سال لڑکیوں نے پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ایشیتا کشور نے سی ایس ای امتحان 2022 میں ٹاپ کیا ہے۔دوسری طرف گریما لوہیا کو دوسرا اور اوما ہرتی این نے تیسرا مقام حاصل کیا۔میرٹ لسٹ کی بنیاد پر، منتخب امیدواروں کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس، انڈین فارن سروس، انڈین پولیس سروس اور سینٹرل سروسز، گروپ 'اے' اور گروپ 'بی' کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین نے ٹاپ 10 میں 6 مقامات حاصل کیے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یو پی ایس سی میں ٹاپ 100 میں دو کشمیری نوجوان ہیں ۔ دونوں کو آئی اے ایس ملنے کا امکان ہے،وسیم احمد بھٹ نے حاصل کیا ساتواں مقام اور نوید احسن بھٹ کو 84واں مقام ملا ہے

کامیاب مسلم امیدواروں کی فہرست 

 وسیم احمد بھٹ (آل انڈیا رینک-7)

نوید احسن بھٹ (AIR-84)
اسد زبیر (AIR-86)
عامر خان (AIR-154)
روحانی (AIR-159)
عائشہ فاطمہ (AIR-184)
شیخ حبیب اللہ (AIR-189)
ضوفشاں حق (AIR-193)
منان بھٹ (AIR-231)
Aakip Khan (AIR-268)
معین احمد (AIR-296)
محمد عید الاحمد (AIR-298)
ارشد محمد (AIR-350)
رشیدہ خاتون (AIR-354)
ایمن رضوان (AIR-398)
محمد رسون (AIR-441)
محمد عرفان (AIR-476)
سید محمد حسین (AIR-570)
قاضی عائشہ ابراہیم (AIR-586)
محمد افضل (AIR-599)
ایس محمد یعقوب (AIR-612)
محمد شدا (AIR-642)
تسکین خان (AIR-736)
محمد صدیق شریف (AIR-745)
اکھیلا بی ایس (AIR-760)
محمد برہان زمان (AIR-768)
فاطمہ حارث (AIR-774)
ارم چوہدری (AIR-852)
شیرین شاہانہ ٹی کے (AIR-913)

جامعہ آر سی اے  کی کامیابی 

ایس سی، ایس ٹی، خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے لیے جامعہ کی رہائشی مفت کوچنگ کے کل 23 طلبہ نے یو پی ایس سی سول سروسز میرٹ لسٹ 2022 میں جگہ بنائی ہے۔ 23 میں سے 12 لڑکیاں اور 11 لڑکے ہیں۔

اے ایم یو آر سی اے کے 11 طلباء میں سے 5 کا انتخاب 

اسد زبیری 86 رینک

عامر خان 154 رینک

محمد شاداب 642رینک

نہالہ قاسم شریف۔ 706 رینک

 رنکو سنگھ راہی۔ 921 رینک

یو پی ایس سی میں مسلمان 

پچھلا ریکارڈ پچھلے سال کل 1,823 امیدوار جنہوں نے سول سروسز کے ابتدائی اور مین امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی، کو ذاتی انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا۔ ان میں سے 685 کی سفارش یو پی ایس سی سول سروسز 2021 کی میرٹ لسٹ میں کی گئی تھی۔ ان میں سے 21 مسلمان تھے اور یہ ایک دہائی میں مسلم امیدواروں کی بدترین کارکردگی تھی۔

وہیں، کل 31 مسلمانوں نے 2020 میں سول سروسز امتحان (سی ایس ای )، جسے آلی اے ایس امتحان بھی کہا جاتا ہے، میں کامیابی حاصل کی تھی، جب یو پی ایس نے سی ایس کے اعلیٰ عہدوں کے لیے 761 امیدواروں کی سفارش کی تھی۔ سال 2019 میں، 42 مسلمانوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی

جبکہ 2018 میں صرف 27 مسلمان ہی فائنل کے نتیجے میں پہنچے تھے۔

سال 2016 اور 2017 مسلم امیدواروں کے لیے روشن ترین دور تھے۔سال 2016 میں 52 مسلمان کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل تھے جبکہ 2017 میں ان کی تعداد 50 تھی۔

سال 2015 میں، یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی اسی سی ) کی طرف سے تجویز کردہ 1,078 امیدواروں میں 34 مسلمان تھے

جبکہ 2014 میں کل 1,236 امیدواروں کی فہرست میں 38 مسلمان تھے۔

سال 2013 میں کل 34 مسلمانوں نے امتحان پاس کیا تھا، جب کہ 2012 میں کامیاب امیدواروں میں 30 مسلمان شامل تھے، ان میں سے چار ٹاپ 100 میں شامل تھے۔

اسی طرح 2012 میں 30 مسلمان کامیاب امیدواروں میں شامل تھے اور 2011 میں سول سروسز کے لیے منتخب ہونے والے 920 میں 31 مسلمان بھی شامل تھے۔

اسی طرح 2010 میں 875 کامیاب امیدواروں میں 21 مسلمان تھے جن میں کشمیر کے ڈاکٹر شاہ فیصل نے قومی سطح پر امتحان میں ٹاپ کیا تھا۔

سن 2009 میں 791 کامیاب امیدواروں کی فہرست میں کل 31 مسلمان تھے۔

ایشیتا کشور نے ٹاپ کیا۔

اشیتا کشور شری رام کالج آف کامرس سے اکنامکس میں گریجویٹ ہیں۔ ان کا شمار اپنے کالج کے ہونہار طلبہ میں ہوتا تھا۔ اپنی لگن اور محنت سے ایشیتا نے نہ صرف اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے بلکہ کالج کا نام بھی روشن کیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گریما لوہیا دہلی یونیورسٹی کی طالبہ بھی ہیں۔ گریما لوہیا  نے (رول نمبر 1506175) جو کہ کیری مال کالج سے کامرس گریجویٹ ہیں،اختیاری مضامین کے طور پر کامرس اور اکاؤنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے 

 تیسرے نمبر پر اوما پریت (رول نمبر 1019872) ہے، جو آئی آئی ٹی، حیدرآباد کی طالبہ ہے۔ انہوں نے بیچلر آف سول انجینئرنگ (بی ٹیک) میں بشریات کے ساتھ اختیاری مضمون کے طور پر تیسرا درجہ حاصل کیا ہے۔

پہلی چار پوزیشن پر لڑکیاں

یو پی ایس سی  سی اسی ای 2022 کے امتحان میں پہلی چار پوزیشنیں خواتین کی ہیں۔

چوتھے نمبر پر اسمرتی مشرا ہیں، جن کا رول نمبر 0858695 ہے۔ اس نے مرانڈا ہاؤس کالج، دہلی سے بی ایس سی کیا ہے۔ وہ زولوجی کے ساتھ ایک اختیاری مضمون کے طور پر چوتھے نمبر پر رہی۔

یو پی ایس سی  میں ٹاپ 10 منتخب امیدواروں کی فہرست

ایشیتا کشور

  گریما لوہیا

اوما ہریت

  اسمرتی مشرا

میور ہزاریکا

گہنا ناویا جیمس

وسیم احمد بٹ

انیرودھ یادو

کنیکا گوئل

 راہل سریواستو

سول سروسز کے ابتدائی امتحان 2022 کا انعقاد 5 جون 2022 کو کیا گیا تھا۔ اس امتحان کے لیے کل 11,35,697 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے صرف 5,73,735 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یو پی ایس سی سی ایس ای مینز امتحان ستمبر 2022 میں منعقد کیا گیا تھا۔ ستمبر 2022 میں ہونے والے مرکزی امتحان کے لیے کل 13,090 امیدواروں نے کوالیفائی کیا تھا۔ امتحان کے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کل 2,529 امیدواروں نے کوالیفائی کیا۔ آج یو پی ایس سی سی اسی ای 2022 کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔اب کمیشن نے مختلف خدمات میں تقرری کے لیے کل 933 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔ ان میں 613 مرد اور 320 خواتین شامل ہیں۔